Blog Page 3

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News
Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News

دبئی (نیوز ڈیسک)”میں کئی بار خود کُشی کا سوچ چکا ہوں۔ اب کوئی اُمید باقی نہیں رہی۔“ یہ الفاظ دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی کے ہیں جو اس وقت اپنے گھر والوں سمیت شدید پریشانی اور مصائب میں گھرا ہوا ہے اس خاندان پر ایک سے بڑھ کر ایک مصیبت آن پڑی ہے۔ گلف نیو زکی رپورٹ کے مطابق احمد سہیل زین جو النہدہ کے علاقے میں اپنی بنگالی بیوی شمیمہ فوزی اور دو کم عمر بچوں کے ساتھ مقیم ہے، زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ زین جو کورونا وبا کے دوران بے روزگار ہو چکا تھا، چند روز پہلے وہ اور اس کی بیوی دونوں کورونا کا شکار ہو گئے۔ جبکہ دونوں بچے سکول فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی ماہ سے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سہیل کی بیوی شمیمہ کی کورونا کے باعث حالت اتنی بگڑچکی ہے کہ اس وقت وہ الزاید کے ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر پڑی زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہی ہے۔زین نے لوگوں سے مالی امداد اور ملازمت کی درد بھری اپیل کر دی ہے۔
47 سالہ زین نے بتایا کہ وہ 2014ء میں دُبئی آیا تھا۔ جہاں وہ دُبئی کی ایک مشہور سیکیورٹی فرم میں سینیئر آپریشنز مینجر کے عہدے پر تعینات رہا۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا، پھر اچانک 2019ء میں اس کی نوکری چلی گئی۔ تاہم اس دوران اس کی 40 سالہ بیوی شمیمہ فوزی جو ایک سکول میں مونٹیسری ٹیچر تھی، وہ گھر کا خرچہ چلاتی رہی۔ مجھے اُمید تھی کہ سیکیورٹی سیکٹر میں میرا جتنا شاندار تجربہ رہا ہے، جلد اچھی ملازمت مل جائے گی۔ مگر کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث سب اُمیدیں تہس نہس ہو گئیں۔ میں اپنی 19 سالہ بیٹی فضہ اور 16 سالہ بیٹے احمد ارحم کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا تھا،سو اپنی فیملی کے مستقبل اور ملازمت کی تلاش کی خاطر ویزہ بھی حاصل کر لیاتھا۔مگر کورونا وبا کے دوران مجھے کیا ملازمت ملنی تھی، میری بیوی کو بھی سکول ملازمت سے جواب ہو گیا۔ میں نے تب بھی اُمید نہیں چھوڑی اور ابھی تک مختلف اداروں میں ملازمت کے لیے اپلائی کر رہا تھا۔“
پاکستانی شہری زین نے مزید بتایا”مگر حالات مزید بدتر ہوتے چلے گئے۔ یہاں تک کہ خراب مالی حالات کے باعث میرے بچوں کی سکول فیس ادا نہ ہو سکی، اور اب وہ بیچارے مایوس ہو کر گھر میں بیٹھ گئے ہیں۔ میں اس وقت اتنا پریشان ہوں کہ کئی بار خود کُشی کا سوچ چکا ہوں۔یہاں تک کہ میں نے پچھلے 9 ماہ سے اپنے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔ پھر بھی ایک آس ہے کہ کوئی نہ کوئی مجھے ملازمت دے کر اس پریشانی کے دور سے نکالنے میں مدد دے گا۔ میں اپنے بچوں کا کیریئر جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے اُمید ہے کہ امارات میں موجود پاکستانی اور دیگر ممالک کے لوگ اس مشکل گھڑی میں میری مدد کریں گے۔“

Samahni News

Mirpur Boy Murder in UK

The bomber struck shortly after noon in the UK

The bomber struck shortly after noon in the UK
The bomber struck shortly after noon in the UK

لندن (این این آئی) انگلینڈ کے علاقے بریڈفورڈ میں واقع گھر میں دھماکے کے باعث عمارت ملبہ کا ڈھیر بن گئی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے 3افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور احتیاط کے طور پر آس پاس کے 6مکانات کو بھی خالی کرا لیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا اس طرح کا تھا جیسے کوئی بم پھٹا ہو، دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی۔ ویسٹ یارکشائر فائر اینڈ ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع پر 20 فائر فائٹرز کو بھیج دیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجوہات کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

Pakistani imam Masjid imprisoned in France for a Eight Year and a half

Pakistani imam Masjid imprisoned in France for a Eight Year and a half
Pakistani imam Masjid imprisoned in France for a Eight Year and a half

Raja Jameel news

میرپور( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود احمد نے آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نومنتخب صدر نعیم حسین بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جمیل اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ نو منتخب ٹیم ایک نئے عزم سے نئے دور کے تقاضوں اور چیلنجز کے مطابق صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہو گی اور میرپور شہر کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے قلمی محاذ پر جاندارکردار اداکر ینگے، اس موقع پر معروف صحافی چوھدری عبدالحئی ، چوھدری شمعون ذیشان، شاکر ظفر، امجد بھٹی اور چودھری شاہ زیب نے بھی سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انھیں مالاپہنائی،چودھری محمود احمد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ نو منتخب عہدیداران ورکنگ جرنسلٹس منتخب ہوئے ہیں ،جو غیر جانبدارانہ صحافت کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گئے، نعیم حسین بلوچ ، راجہ محمد جمیل نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا امید ہے وہ اپنے اثرو رسوخ سے علاقے کی بہتری کیلئے بھی کوشش کریں گے ، انہوں نے سی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک تمنا ﺅں کا اظہار کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نومنتخب صدر نعیم حسین بلوچ نے چودھری محمود احمد، چوھدری عبدالحئی ، چوھدری شمعون ذیشان، شاکر ظفر، امجد بھٹی اور چودھری شاہ زیب کا مبارک باد کیلئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ساتھیوں نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اور جو اعتماد کیا ہے اس پر ہمیشہ پورا اترنے کی کوشش کرونگا

Kotli News

جراہی ۔(نامہ نگار )عرفاق پٹواری دولیاہ جٹاں جو کے انتہائی کرپٹ اور سرکاری رقبہ جات پر قبضہ/تعمیرات کروانے کا ماہر ہے۔عرصہ تین سال سے زائد ہوا حلقہ دولیاہ جٹاں میں تعینات ہے ۔ ۔چوہدری محمد عدیل کی اعلی حکام سے اس کے خلاف تحقیقات کر کے معطل کر کے تبدیل کرنے کی اپیل ۔۔تفصیلات کے مطابق ۔عرفاق پٹواری کا ستایا ہوا ایک اور شخص صحافی حضرات کے پاس پونچ آیا ۔چوہدری عدیل گاوں حال دولیاہ جٹاں نے کہا ہے کہ عرفاق پٹواری نے دوران تعیناتی ایکٹ 1989کے نام پر پٹوار حلقہ پراہی میں وسیح پیمانے پر خالصہ سرکار میں خرد برد کی ہے ۔اب عرصہ تین سال سے پٹوار حلقہ دولیاہ جٹاں میں خالصہ سرکار ۔جنگلات ۔اور شاملات دھ پر تعمیرات ۔تجاوزات کرانے پر مامور کیا گیا ہوا ہے ۔آخری مرلے پر قبضہ کا انتظار کیے بغیر کرپٹ پٹواری کے خلاف باضابطہ تحقیقات کر کے معطل کیا جائے ۔اگر سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیہ سرگرم عمل ہو تعمیرات ۔تجاوزات کر رہا ہو اور اس کو اطلاع دی جائے تو بغیر موقع و ریکارڈ دیکھے کہتا ہے کہ رقبہ ملکیت ہے ۔تعمیر ۔تجاوزات مکمل ہونے پر با امر مجبوری۔عوامی ۔اور صحافتی رد عمل کے ڈر سے رپورٹ کرتا ہے کہ رقبہ خالصہ سرکار/شاملات ہے دفعہ 144کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والے کو کہتا ہے کہ 500/1000روپے جرمانہ ہوگا اور قبضہ پکا ہوجائے گا ۔کوئی مسمارگئ یا بے دخلی نہیں ہو گی ۔جسکی بہت سی مثالیں موجود ہیں ۔جب سے یہ پٹواری دولیاہ جٹاں میں تعینات ہے وسیح پیمانے پر سرکاری رقبہ جات پر قبضہ میں تعمیرات اور تجاوزات ہوئی ہیں ۔اس سے قبل قبل یہ پٹواری پٹوار حلقہ پراہی میں بھی تعینات رہا ہے جہاں پر ایکٹ 1989کے نام پر وسیح پیمانے پر سرکاری رقبہ خالصہ سرکار خلاف حقائق خلاف موقع اور خلاف ریکارڈ رپورٹ ہا کی بنیاد پر خرد برد کروا چکا ہے ۔چیرمین احتساب بیورو ۔چیف جسٹس آزاد کشمیر ۔چیف سیکٹری آزاد کشمیر سے درخواست ہے کہ سپیشل کمیشن بنا کر ایکٹ 1989کی اڑ میں سرکاری رقبہ خرد برد اور سرکاری رقبہ پر بدوں منظوری اجازت قبضہ کروانے کی بابت تحقیقات کروا کر کرپٹ پٹواری کے خلاف باضابطہ کاروائی فرمائے جاے ۔آگر گڈ گورنس کے دعویدار جناب وزیراعظم آزاد کشمیر اس سارے معاملے کی تحقیقات کروسکیں تو ان پر بھی گڈ گورنس کی حقیقت عیاں ہو سکتی ہے ۔۔۔ اس پٹواری کے خلاف درجوں درخواستیں کمشنر میرپور ۔ ڈی سی کوٹلی ۔اسسٹنٹ کمشنر دولیاہ جٹاں ۔تحصیلدار دولیاہ جٹاں ۔کو بہت سے افراد دے چکے مگر کوئی بھی اسکے خلاف کارروائی نہیں کر سکا ۔لگتا ہے کے موصوف بہت پاور فل ہیں ۔یہ ان کو اس خاص مقصد کے لیے ہی افسران نے اپنی مرضی سے رکھا ہوا ہے ۔جو کہ عرصہ تین سال سے زائد ہونے کے تبدیل نہیں کرتے ۔

Pakistan Women and his friends arrested in UAE.

Pakistan Women and his friends arrested in UAE.
Pakistan Women and his friends arrested in UAE.

دبئی میں پاکستانی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
دبئی (نیوز ڈیسک ) امارات کی ریاست عجمان میں ایک پاکستانی خاتون کو دوہم وطن مرد ساتھیوں سمیت فون کے ذریعے لوگوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان فون کالز کے ذریعے لوگوں سے فراڈ کر کے ان کے بینک اکاونٹس سے رقم نکلوا لیا کرتے تھے۔ گینگ کی جانب سے مختلف لوگوں کے بینک اکاونٹس سے مجموعی طور پر 28 لاکھ درہم کی رقوم نکلوائی گئی ہیں۔
عجمان پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعیمی نے بتایا کہ ایک ایشیائی خاتون کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی کہ کسی نے اسے فون کر کے کہا تھا کہ وہ اپنے بینک اکاو¿نٹ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر لے۔ اس پراسس کے بعد اس کے اکاونٹ میں پڑی10 ہزار درہم کی رقم غائب ہو گئی۔

اس شکایت کے بعد عجمان پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور فراڈ میں ملوث پاکستانی خاتون اور اس کے دونوں ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی گرفتاری عجمان کے علاقے النعیمیہ کے ایک رہائشی ٹاور سے کی گئی۔ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران پولیس نے 21 موبائل فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس کے علاوہ بینک کارڈز، نقد رقم اور زیورات بھی برآمد کر لیے۔ یہ تمام سامان فراڈ سے حاصل کی گئی رقم سے خریدا گیا تھا۔ پاکستانی گینگ کے تینوں افراد نے پولیس تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ فون کے ذریعے لوگوں کو بینک اکاو¿نٹ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرانے کے نام پراب تک 28 لاکھ درہم کی رقم ہتھیا چکے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی کارروائی کے لیے انہیں سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Important Mirpur SSP Irfan Saleem News

Important SSP Raja Irfan Saleem news
Important SSP Raja Irfan Saleem news

میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ،چوریوں میں ملوث 12ملزمان گرفتار،ڈاکٹر ممتاز بانڈے کے گھر کی چوری بھی ٹریس،
02 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 89تولے طلاعی زیورات ، فارن کرنسی ، 04 گاڑیاں,ا01 ٹریکٹر ،10موٹرسائیکل اور قیمتی سامان برآمد

میرپور (اڑان نیوز )عرفان سلیم سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ بتایا ہے کہ ضلع میرپورنے رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اُن کے قبضہ سے چوری شدہ 89تولے طلاعی زیورات ،24315 برطانوی پاﺅنڈ،1500ریال،10لاکھ 05ہزار روپے پاکستانی کرنسی اورقیمتی گھریلو سامان کے علاوہ 02سوزوکی کیری ڈبے ، 02سوزوکی پک اپ ، 01 ٹریکٹر ، 10 چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیے ہیں۔ اب تک چوری کی جو وارداتیں ٹریس کی ہیں اُن میں مورخہ22-10-20 کو معروف معالج ڈاکٹر ممتاز بانڈے کے گھر چوری کی واردات، مورخہ 7/8-11-20 کی درمیانی شب مسمی نوید سلیم ساکن سیکٹر D-3 میرپور کے کے گھر چوری کی واردات ، مورخہ 26-10-20 کو مسماةحمیرامستقیم زوجہ مستقیم ساکن سیکٹر A-5میرپور کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ10/11-10-20 کی شب درمیانی کو ارباز خان ولد غلام صابر ساکن F-1 میرپور کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ12-10-20کو امجد ولد جیون خان ساکن F-1 میرپورکے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ 13/14-10-20 کی شب درمیانی کو عثمان علی زیب ولد اورنگزیب ساکن حال F-3 میرپور کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ1/2-11-19 کی شب درمیانی مسمی احسان اللہ ولد محمد یوسف قوم شیخ ساکن کوٹ اسحاق حافظ آباد حال سیکٹر C-3 میرپور کے گھر کے باہر سے چوری ہونے والا کیری ڈبہ نمبر IDL-3666، مورخہ 5/6-10-20 کی شب درمیانی کو مسمی شاہد عمران ولد محمد شفیع قوم کشمیری ساکن حال سیکٹر F-3پارٹ فور میرپورکے گھر کے باہر سے چور ی ہونے والا کیری ڈبہ نمبرLEF-7464 ، مورخہ12/13-07-20 کی شب درمیانی کو مسمی مناظر اقبال ولد محمد رشید ساکن حال صادق آباد نیو سٹی چکسواری کے گھر کے باہر سے چوری ہونے والا ٹریکٹر نمبرAJKD-527 اور 10موٹرسائیکل جن میں ہنڈا 125 ، ہائی سپیڈ ، سپرپاور ، یونائیٹڈاور روڈ پرنس CD-70شامل ہیں ۔ ان چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ہونے والے ملزمان میں ۱۔ محمد ابرار ولد راجہ محمد افضل ساکن ڈونگی سقیام تحصیل وضلع کوٹلی ۲۔ محمد توقیر ولد محمد زرداد قوم شیخ ساکن مکان نمبر 17 سیکٹر سی تھری میرپور ۳۔ محمد بشارت ولد محمد خان قوم راجپوت ساکن ڈنگروٹ تحصیل وضلع کوٹلی ۴۔ رضوان ولد محمد نثار قوم مغل ساکن سیری گالہ تحصیل کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی ۵۔ اشتیاق علی ولد مشتاق قوم جٹ ساکن پنیام چکسواری ۶۔ بلال۷۔ افضال پسران وزیر حسین اقوام جاٹ ساکنان پنیام چکسواری، ۸۔محمد سلیم ولد محمد امین قوم گجر ساکن مہ روڈو چکسواری ۹۔ ملزمہ رانی دختر امتیاز ۰۱۔ نوشین بی بی زوجہ امتیاز ۱۱۔ ناہید اختر زوجہ اعجاز ۲۱۔ اقصیٰ بی بی زوجہ اسد اقوام ملنگ ساکنان گجرات شامل ہیںجبکہ کچھ ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔ چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران میں امتیاز شوکت SHO سٹی ، جاوید الرحمن ایڈیشنل SHO سٹی ، عدنان صابر SHOتھوتھال ، مہتاب اسلم SHOچکسواری اوران تھانوں کا عملہ شامل ہے ۔ گرفتار ملزمان میں بیشتر ملزمان ضلع میرپور میں بدوں رجسٹریشن رہائش پذیر تھے جو چوری کی وارداتیں کر کے پنجاب فرار ہو گئے تھے۔ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ عوام کو چاہیے کہ غیر مقامی افراد کو رہائش یا روزگار فراہم کرتے وقت پولیس کے پاس اُنکی رجسٹریشن کروائیں۔تحریر26-11-2020

Mirpur Azad Kashmir Minister Chaudhary Muhammad Saeed News

Mirpur Azad Kashmir Minister Chaudhary Muhammad Saeed News
Mirpur Azad Kashmir Minister Chaudhary Muhammad Saeed News
Mirpur Azad Kashmir Minister Chaudhary Muhammad Saeed News

Latest News

Khuritta News

Kotli News

AJK Education News

آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا
میرپور(عثمان ندیم شیخ)صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا،تعلیمی ادارے سلسلہ وار18جنوری سے کھولے جاسکیں گے ،نوٹیفکیشن جاری، تعلیمی...

Muzaffarabad News

مظفرآباد آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ
آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ، ریاستی اتھارٹی، آئین وقانون کی بالادستی اوراخلاقی اقدارکے تحفظ کیلئے...

Mirpur News

میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا
میرپور(عدنان جبارمغل) بانی و سئنیر مسلم لیگی راہنما ارشد محمود غازی نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے...

Uk Corona News

برطانوی حکومت نے کرونا کی شرط میں پھر تبدیلی کر دی

Mirpur News

میرپور( )عدالت العالیہ نے میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد...

Uk News

UK News

برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔
برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

Mirpur News

میرپور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی کنونشن، منگلا جاتلاں روڈ کی تعمیر میں سست روی پر لیگی راہنماؤں کی تند و تیز...

SSP Muzaffarabad

مظفرآباد(ناڑان نیوز) ایس ایس پی مظفرآباد محمد یٰسن بیگ نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں سمیت دونمبر گاڑیوں...

Dadyal News

Dadyal News
ڈڈیال میں دوست نے دوست پر خنجروں سے حملہ کر دیاحملہ کی وجہ سامنے آ گئی نوجوان شدید زخمیڈڈیال ( نیوز...

Mother woke up in agony when two children died of...

جوبا (نیوز ڈیسک) جنگ زدہ ملک جنوبی سوڈان میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے ایک ہفتے سے جنگل میں ماری ماری...

AJK News

AJK citizen win gold chamach through qamar chia

PPP News

پی پی پی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے 27 دسمبر کی سرد شام بینظیر بھٹو وطن عزیز کی مٹی پر...

Mirpur News

میرپور (اڑان نیوز )ایس ایس پی عرفان سلیم صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس سٹی چوہدری عنصر کی نگرانی میں...

Kotli News

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members...

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members of his environmental team, including Pakistani-born Ali Zaidi.
واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی ماحولیاتی ٹیم کے اہم ارکان کے تقرر کا اعلان کردیا...

MirpurNews

Mirpur citizen Died in Unitedkingdom

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News
دبئی (نیوز ڈیسک)”میں کئی بار خود کُشی کا سوچ چکا ہوں۔ اب کوئی اُمید باقی نہیں رہی۔“ یہ الفاظ دُبئی میں...

Samahni News

Mirpur Boy Murder in UK

The bomber struck shortly after noon in the UK

The bomber struck shortly after noon in the UK
لندن (این این آئی) انگلینڈ کے علاقے بریڈفورڈ میں واقع گھر میں دھماکے کے باعث عمارت ملبہ کا ڈھیر بن گئی۔...