Blog Page 2

SSP Muzaffarabad

مظفرآباد(ناڑان نیوز) ایس ایس پی مظفرآباد محمد یٰسن بیگ نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں سمیت دونمبر گاڑیوں کے ڈیلرز کے خلاف منظم آپریشن شروع کردیا گیا ہے, کسی کو ٹائر جلا کر سڑک بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے, پرس چھیننے خواتین اور بچوں کو تنگ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے, سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور اسکے آن لائن کاروبار کی اجازت نہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہوگی شہری سائبر کرائم پھیلانے والوں کا حصہ نہ بنیں بلکہ غیر قانونی عمل کی فوری شکایت کریں ,ہوائی فائرنگ اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی ,پولیس مستعد ہے سال 2019 کے مقابلے میں 2020 میں مقدمات کی شرح کم رہی جو خوش آیند ہے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے سرعام فائرنگ کرنے اور لوگوں کو زخمی کرنے والے ملزم پولیس کی حراست میں ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد نے یہاں اپنے آفس چیمبر میں سینر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کیا – محمد یاسین بیگ نے بتایا کہ چیف انجنیئر شاہرات کے دفتر میں دوران ٹینڈرنگ دہشت گردی کے واقعہ کا ملزم نہ صرف گرفتار ہوا بلکہ اس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پولیس نے اس واقعے کے بعد وہی کیا جس کی قانون اجازت دیتا تھا عوام کی جانیں عزیز ہیں اس لئے ہم نے حکمت کے ساتھ مزید نقصان ہونے سے سب کو بچایا- انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع بھر میں کسی کو ٹائر جلا کر شاہرات بلاک کرنے ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کی قطعی اجازت نہیں دے سکتے اب ایسے واقعات پر زیادہ نفری فراہم کرکے سخت اور فوری ایکشن لیں گے دارالحکومت ہونے کے ناطے ہم ہمہ وقت ٹریفک بحال رکھنے کے ذمہ دار ہیں شہر سے نان کسٹم چوری اور دو نمبر کاغذات و نمبر پلیٹ سمیت بینک ڈیفالٹر گاڑیوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے درجنوں گاڑیاں پکڑی جاچکی ہیں اب جس سے ایسی گاڑی پکڑی جائے گی اس کے خلاف فوری مقدمہ ہوگا ایسی گاڑیاں فروخت کرنے والوں کو پہلے گرفتار کریں گے, ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحہ کی خریدو فروخت کا سراغ لگالیا ہے جلد ایسے عناصر سلاخوں کے پیچھے ہونگے انھوں نے بتایا کہ 2020 میں قتل,اغوا, چوریوں وڈکیتیوں کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے البتہ بلوہ اور لڑائی جھگڑے گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک فیصد بڑھے ہیں سال 2020 میں کل 2176 مقدمات درج ہوئے جن میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1021 مقدمات بھی شامل ہیں – 1866 مقدمات عدالتوں میں چالان ہوچکے, 2کروڑ 75 لاکھ 37 ہزار 660 روپے کی چوریاں ہوئیں جن میں 2کروڑ 6 لاکھ 98 ہزار790 روپے کی برآمدگی کرکے اصل مالکان کو دیدیں ہیں جو 75 فیصدریکوری بنتی ہے بقیہ بھی ان شااللہ برآمد کروائیں گے- پورے سال ضلع بھر میں26 ملزمان سے 35 عدد اسلحہ برآمد ہوا ,منشیات کے 122 مقدمات درج ہوئے 163 ملزمان میں سے 11سو بوتل شراب وکپی جبکہ 42 کلو گرام چرس و ہیروین برآمد کی گئی.جبکہ مختلف مقدمات میں 15 سو کے قریب ملزمان گرفتار ہوئے .انھوں نے بتایا کہ کرونا ایس اوپیز پر ہم نے سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا خلاف ورزیوں پر 1505 ملزمان گرفتار کرکے ان پر 1021 مقدمات قائم کئے – 6476 موٹر سائیکل اور 21ہزار894 گاڑیوں کو ضبط و جرمانے کیئے۔166 دکانات کے مالکان کو جرمانے بھی ہوئے کل جرمانوں کی لاگت جو صرف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیے مبلغ 59لاکھ 87 ہزار550 روپے بنتے ہیں جو خزانہ سرکار میں جمع کئے گئے انھوں نے بتایا کہ ٹریفک نظام کو بہتر کیا ہے رانگ پارکنگ,اوور ٹیک,تیز رفتاری, بدوں ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیونگ,اوورلوڈنگ,ایس او پیز سے ہٹ کر سواریاں بٹھانے والوں کی 28ہزار551 گاڑیاں اور 51ہزار 416 موٹر سائیکلز ضبط کی گئیں جنکی کل تعداد 80 ہزار بنتی ہے پر 2 کروڑ 49 لاکھ 52 ہزار 50 ہزار 50 روپے جرمانے کئیے گئے ہیں. محمد یسٰن بیگ نے بتایا کہ دارالحکومت کے تین تھانوں کی جدید عمارات تیار ہوچکی ہیں جن میں حوالاتیوں کو رکھنے کی وسیع گنجائش کے ساتھ سائلین کو باعزت بٹھانے کے لئے گنجائش رکھی گئی ہے شہری کسی بھی غیر قانونی کام کو دیکھیں تو بلاجھجک قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں-

Dadyal News

Dadyal News
Dadyal News

ڈڈیال میں دوست نے دوست پر خنجروں سے حملہ کر دیا
حملہ کی وجہ سامنے آ گئی نوجوان شدید زخمی
ڈڈیال ( نیوز ڈیسک) چوہدری لیاقت حسین کے بھٹے پر خونی لڑائی دوست نے دوست پر خنجروں کے دار کر دیے جانی نامی شخص کی اپنے دوست کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی اس کے دوست نے خنجر نے دوست پر خنجر وں کے دار کر دیے جانی نامی شخص کی اپنے دوست کے ساتھ معمولی سی بات پر تلخ کلامی اس کے دوست نے خنجر نکال لیا اور جانی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جانی شدید زخمی ہو گیا شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا وہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں جانی کو میرپور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفرکر دیا گیا ۔

Kotli Azad Kashmir citizen died in United kingdom.

Kotli Azad Kashmir citizen died in United kingdom.
Kotli Azad Kashmir citizen died in United kingdom.
Kotli Azad Kashmir citizen died in United kingdom.

Mother woke up in agony when two children died of starvation in front of her mother

جوبا (نیوز ڈیسک) جنگ زدہ ملک جنوبی سوڈان میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے ایک ہفتے سے جنگل میں ماری ماری پھرنے والی ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو بھوک سے بلکتے ہوئے موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کلیلین کینینگ نے روتے ہوئے بتایا کہ کیسے ان کے پانچ سال اور سات سال کے دو بچے بھوک سے نڈھال ہو کر ان سے کھانا مانگتے رہے مگر ان کے پاس انہیں دینے کو کچھ بھی نہیں تھا۔ خود بھی بھوک سے بے حال ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے مرنے والے بچوں کی لاشوں کو گھاس سے ڈھانپ کر انہیں جنگل میں ہی چھوڑ دیا۔ اپنے بچوں کا سوگ منانے والی 40 سالہ کلیلین اب بھی غذائی امداد کی منتظرہے۔ وہ ان 30 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنہیں جنوبی سوڈان کی پائبر کاو?نٹی میں ممکنہ طور پر قحط کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی فوڈ سیکورٹی ماہرین کے مطابق یہ علاقہ رواں سال دنیا میں قحط کا شکار ہونے والا پہلا خطہ ہوسکتا ہے جب کہ 2017 میں اسی ملک کے دوسرے حصے کو خانہ جنگی کے دوران قحط زدہ قرار دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن، برکینا فاسو اور شمال مشرقی نائیجریا کے بعد جنوبی سوڈان ان چار ممالک میں شامل ہو سکتا ہے جہاں کئی علاقوں کو قحط سالی کا سامنا ہے۔ رواں ماہ لیکوانگول قصبے سے تعلق رکھنے والے سات خاندانوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ
فروری اور نومبر کے درمیان ان کے 13 بچے بھوک کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیکوانگول کی مقامی حکومت کے سربراہ پیٹر گولو نے کہا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ستمبر اور دسمبر کے درمیان آس پاس کے دیہاتوں میں مزید 17 بچے بھوک سے ہلاک ہوئے۔ رواں ماہ ’انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفکیشن‘ کی رپورٹ میں ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے اس خطے کو قحط زدہ قرار نہیں دیا جا سکا لیکن یہاں قحط کی سی صورت حال ہے، تاہم جنوبی سوڈان کی حکومت اس رپورٹ کے نتائج کو تسلیم نہیں کر رہی کیوں کہ انہیں خدشہ ہے کہ قحط کی صورت میں اسے حکومت کی ناکامی کے طور پر دیکھا جائے گا۔ جنوبی سوڈان کی فوڈ سکیورٹی کمیٹی کے صدر جان پینجچ نے کہا کہ ہ مفروضے لگا رہے ہیں جب کہ ہمارے پاس زمینی حقائق ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 11 ہزار افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں جب کہ عالمی فوڈ سکیورٹی کے ماہرین کی نئی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ ملک کی 60 فیصد آبادی یا تقریباً 70 لاکھ افراد کو اگلے سال شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جنوبی سوڈان پانچ سالہ خانہ جنگی سے نکلنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ فوڈ سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھوک کے بحران میں اضافے کی وجہ مسلح لڑائی ہے۔ورلڈ پیس فاو?نڈیشن کے ڈائریکٹر اور معروف مصنف ایلیکس ڈی وال نے کہا کہ حکومت نہ صرف اس (قحط) کی شدت سے انکار کر رہی ہے بلکہ اس حقیقت سے بھی انکاری ہے کہ اس بحران کی وجہ خود ان کی اپنی پالیسیاں اور فوجی حکمت عملی ہے۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ ڈیوڈ شیئر نے کہا کہ رواں سال تشدد کے واقعات میں دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تشدد سے کسان فصلیں کاشت کرنے سے قاصر ہیں، سپلائی کے راستے بند ہیں، بازاروں کو جلایا اور امدادی کارکنوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ لیکوانگول کے لوگوں کا کہنا تھا کہ لڑائی سے ان کی فصلیں تباہ ہوگئیں، اب وہ پتے کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔ جولائی میں تشدد کے دوران ایک اور خاتون کیڈرک کوروک کا نو سالہ بیٹا مارٹن خاندان سے بچھڑ گیا تھا اور اس نے ایک ہفتے سے زیادہ جنگل میں گزارا۔ جب اسے تلاش کیا گیا تو وہ شدید غذائیت کی کمی کا شکار تھا اور اس کی زندگی بچانے کے لیے بہت دیر ہوچکی تھی۔ کوروک نے روتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مجھے کہتا تھا کہ وہ خوب پڑھائی کرے گا اور بڑے ہو کر میرے لیے بہت کچھ کرے گا۔ مرتے ہوئے بھی اس نے مجھے یقین دلایا کہ مجھے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک نرس گیبریل گوگول نے بتایا کہ لیکوانگول کے کلینک کے عملے نے دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران 20 شدید غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کو رجسٹر کیا جو گذشتہ سال اسی عرصے کے کیسز کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہیں۔ پائبر کاو?نٹی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ جنوبی سوڈان کی حکومت قحط کے پیمانے کو کیوں تسلیم نہیں کررہی، گذشتہ ہفتے ایک مشترکہ بیان میں تین ایجنسیوں نے کاو?نٹی کے ایسے حصوں تک فوری رسائی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا جہاں لوگوں کو قحط کی تباہ کن سطح کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے اگلے چھ ماہ کے دوران 470 ملین ڈالرز سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ پائبر قصبے کے ایک کلینک میں الزبتھ گیروشھ کے آٹھ ماہ کی عمر کے جڑواں بچے ماں کا دودھ پینے کے لیے بلک رہے ہیں۔ 45 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں میں سے ایک شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میں دودھ پلانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میں ایسا نہیں کر سکتی اور بچے ساری رات روتے رہتے ہیں، اگر انہیں خوراک نہیں ملی تو مجھے فکر ہے کہ میں انہیں کھو دوں گی۔

AJK News

AJK citizen win gold chamach through qamar chia
AJK citizen win gold chamach through qamar chia

PPP News

پی پی پی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے 27 دسمبر کی سرد شام بینظیر بھٹو وطن عزیز کی مٹی پر قربان ہو گئں
وہ ملکی وقار و سالمیت کی علامت تھی کسانوں مزدوروں محنت کشوں اور غریبوں کی آواز تھی
اپنی ساری زندگی جدوجہد جلا وطنی اور جیلوں میں گزارا دی لیکن پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا
یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ بھٹو خاندان کے ساتھ وفا نبھانی ہے جمہوریت کو بحال کرنا ہے بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ہے
کیونکہ بھٹو خاندان ہی ہر مظلوم محکوم اور محروم طبقے کی آواز ہے

Mirpur News

میرپور (اڑان نیوز )ایس ایس پی عرفان سلیم صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس سٹی چوہدری عنصر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تھوتھال عدنان صابر کی ہمراہ ، شفقت علی asi،گل نواز asi سہیل خفیظ ڈی ایف سی،ذوالفقار علی اور اشرف کے دو مختلف کاروائیوں میں ریڈ کرتے ہوئے پہلی کاروائی میں ملزم شہباز احمد محمد عارف قوم جٹ ساکن سیکٹر f1 میرپور کے قبضہ سے 9 بوتل انگلش شراب اور ایک عدد پستول 30 بور مہ روند و میگزین برآمد ۔
دوسری کاروائی میں ملزم ملک رضوان ولد محمد الیاس قوم ملک ساکن کوٹلا ھال سیکٹر c3 میرپور کے قبضہ سے ایک عدد پستول 30 بور مہ میگزین برآمد ۔دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ۔

Kotli News

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members of his environmental team, including Pakistani-born Ali Zaidi.

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members of his environmental team, including Pakistani-born Ali Zaidi.
US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members of his environmental team, including Pakistani-born Ali Zaidi.

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی ماحولیاتی ٹیم کے اہم ارکان کے تقرر کا اعلان کردیا ہے جن میں پاکستانی نژاد علی زیدی بھی شامل ہے جو وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی کلائمٹ کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیں گے۔دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ڈیب ہالینڈ کو وزیر داخلہ کے عہدے کیلئے اپنی ٹیم میں منتخب کر لیا ہے اور جلد ان کو باقاعدہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ہالینڈ پہلی خاتون وزیرِ داخلہ ہوں گی جو قدیمی امریکی قبائل سے تعلق رکھتی ہیں۔محکمہ داخلہ ملک میں وفاقی طور پر منظم 600 قبائل پر گہرا اثرو نفوذ رکھتا ہے۔ ادارہ اس کے ساتھ وفاقی اراضی بشمول وائلڈ لائف پارکس، پانی کے وسائل، معدنی وسائل کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ یہ تمام امور 60 سالہ ڈیب کی ذمہ داریوں کا حصہ ہوں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ علی زیدی اس وقت نیویارک کے ڈپٹی سیکریٹری برائے توانائی و ماحولیات ہیں اور جوبائیڈن کی انتظامیہ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو ملنے والا یہ اعلیٰ ترین عہدہ ہے۔اس حوالے سے علی زیدی نے ٹوئٹ کیا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی کرے اور انصاف کو فروغ دے۔انہوں نے لکھا کہ جب نومنتخب صدر جو بائیڈن نے مجھے فون کیا تو میں حیران تھا، میں اب بھی حیران ہوں اور یہ میرے لیے اعزاز ہے۔جو بائیڈن کی ٹیم کے جاری کردہ اعلامیے میں علی زیدی نومنتخب صدر کا دیرینہ مشیر کہا گیا ہے۔

MirpurNews

Mirpur citizen Died in Unitedkingdom
Mirpur citizen Died in Unitedkingdom

Latest News

Khuritta News

Kotli News

AJK Education News

آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا
میرپور(عثمان ندیم شیخ)صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا،تعلیمی ادارے سلسلہ وار18جنوری سے کھولے جاسکیں گے ،نوٹیفکیشن جاری، تعلیمی...

Muzaffarabad News

مظفرآباد آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ
آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ، ریاستی اتھارٹی، آئین وقانون کی بالادستی اوراخلاقی اقدارکے تحفظ کیلئے...

Mirpur News

میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا
میرپور(عدنان جبارمغل) بانی و سئنیر مسلم لیگی راہنما ارشد محمود غازی نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے...

Uk Corona News

برطانوی حکومت نے کرونا کی شرط میں پھر تبدیلی کر دی

Mirpur News

میرپور( )عدالت العالیہ نے میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد...

Uk News

UK News

برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔
برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

Mirpur News

میرپور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی کنونشن، منگلا جاتلاں روڈ کی تعمیر میں سست روی پر لیگی راہنماؤں کی تند و تیز...

SSP Muzaffarabad

مظفرآباد(ناڑان نیوز) ایس ایس پی مظفرآباد محمد یٰسن بیگ نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں سمیت دونمبر گاڑیوں...

Dadyal News

Dadyal News
ڈڈیال میں دوست نے دوست پر خنجروں سے حملہ کر دیاحملہ کی وجہ سامنے آ گئی نوجوان شدید زخمیڈڈیال ( نیوز...

Mother woke up in agony when two children died of...

جوبا (نیوز ڈیسک) جنگ زدہ ملک جنوبی سوڈان میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے ایک ہفتے سے جنگل میں ماری ماری...

AJK News

AJK citizen win gold chamach through qamar chia

PPP News

پی پی پی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے 27 دسمبر کی سرد شام بینظیر بھٹو وطن عزیز کی مٹی پر...

Mirpur News

میرپور (اڑان نیوز )ایس ایس پی عرفان سلیم صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس سٹی چوہدری عنصر کی نگرانی میں...

Kotli News

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members...

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members of his environmental team, including Pakistani-born Ali Zaidi.
واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی ماحولیاتی ٹیم کے اہم ارکان کے تقرر کا اعلان کردیا...

MirpurNews

Mirpur citizen Died in Unitedkingdom

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News
دبئی (نیوز ڈیسک)”میں کئی بار خود کُشی کا سوچ چکا ہوں۔ اب کوئی اُمید باقی نہیں رہی۔“ یہ الفاظ دُبئی میں...

Samahni News

Mirpur Boy Murder in UK

The bomber struck shortly after noon in the UK

The bomber struck shortly after noon in the UK
لندن (این این آئی) انگلینڈ کے علاقے بریڈفورڈ میں واقع گھر میں دھماکے کے باعث عمارت ملبہ کا ڈھیر بن گئی۔...