Blog Page 11

Sheikh Adil Masood Advocate

میرپور (نمائندہ خصوصی )شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ بنام آزاد حکومت زلزلہ متاثرین میرپور کے حوالے سے سپریم کورٹ میں PLA پہ DB (ڈبل بینچ) قاٸم۔ ابتداٸی دلاٸل معروف قانون دان شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ نے پیش کیے۔
میرپور زلزلہ متاثرین کے حوالے سے نوجوان وکلا ٕ شیخ عادل مسعود ایڈوکیٹ ، خواجہ محمّد آفاق ایڈووکیٹ ، شیخ آصف نسیم ایڈووکیٹ ، و دیگر نے ریلیف کی فراہمی کے لیے عدالت العالیہ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے کیس سماعت کرتے ہوٸے متاثرین کے لیے بمطابق فہرست ٣ ماہ کے بِلات معاف کیے تھے۔جس میں فاضل عدالت نے ڈی بی( ڈبل بینچ) بنا کر اگلی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کی۔ عدالت العالیہ نے صرف اُن لوگوں کے ٣ ماہ کے بِلات معاف کیے جن کا متاثرین کی فہرستوں میں نام درج تھا جس کے متعلق دفتر کمشنر میرپور ڈویڑن سے کمشنر نے بطور ریلیف کمشنر متاثرین کے لیے ٣ ماہ کے یوٹیلیٹی بلات کی معافی کا نوٹیفیکیشن کیا۔ اس نوٹیفیکیشن پہ عملدرآمد نہ کیا گیا جس کے خلاف بھی توہینِ عدالت کی کارواٸی زیرِکار ہے۔ یہ نوجوان وکلا ٕ کی میرپور عوام کے کیے بہت بڑی کامیابی تھی جس پر عوام علاقہ نے نوجوان وکلا ٕ کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ وکلا ٕ کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے مطمٸن نہیں اور مزید ریلیف کے لیے عدالت عظمٰی سے رجوع کرتے ہوٸے میرپور کی عوام کو ریلیف دلواٸیں گے۔ اور آج ان نوجوانوں نے عدالت عظمٰی سے رجوع کر لیا ہے اور پُراُمید ہیں کہ متاثرین زلزلہ کے دیگر لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔وکلا ٕ کا یہ مٸوقف ہے کہ آفت زدہ قرار دینے کے بعد متاثرہ علاقہ ہوتا ہے نا کہ وہی لوگ متاثرہ ہیں جن کے نام فہرستوں میں موجود ہیں۔اس زلزلہ کے باعث جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اُس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے کاروبار ، املاک اور مال مویشیوں کو بھی بہت نقصان پہنچا۔۔انہی نوجوانوں نے نیلم کے متاثرین کے لیے بھی عدالت العالیہ سے رجوع کیا اور نیلم کی عوام کے لیے یوٹیلیٹی بلات و قرضہ جات کی معافی کے حوالے سے عدالت العالیہ سے حکم امتناعی جاری کروایا۔۔۔ نوجوان وکلا ٕ پُرامید ہیں کہ سپریم کورٹ سے تمام تر متاثرین کو اُن کا حق ملے گا۔ سب نیک تمناٸیں رکھنے کے ساتھ ساتھ دعاگوہ بھی ہیں کہ اللٰہ ان نوجوانوں کو مزید حوصلہ دے اور سلامت رکھے۔

Chief Justice of Azad Kashmir

chief justice of azad kashmir

مظفرآباد(پی آئی ڈی)26 اکتوبر2020 ءچیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سینئر جج سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے دھیر کوٹ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کشمیر ی عالم دین مولانا عبدالحئی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ہم ایک انتہائی عظیم ہستی سے محروم ہو گے ہیں۔ مرحوم آزکشمیر کے دیگر تمام علمائے کرام کی مانند ایک عالم با عمل اور انتہائی حلیم شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دینی تعلیم اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے خدمات کو تادیر یا د رکھا جائے گا۔ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں مرحوم کے سوگوار خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ مرحوم کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور عالم بر زخ میں ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

۔ایبٹ آباد(پی آئی ڈی) 26 اکتوبر2020 ء ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی قابل مذمت فعل ہے جس پر سارا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے،ایسی شر انگیزیاں امن عالم امن کے لئے شدید خطرے کا باعث ہیں اور ساتھ ہی اتحاد بین المذاہب کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہے،کسی بھی مذہب کی توہین روک تھام کے لئے اقوام متحدہ آگے بڑھ کر اقدامات اٹھائے وہ گذشتہ روز حویلیاں میں خانقاہ محبو ب آباد شریف میں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے ملک اور دنیا بھر سے علما نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ سے تسلسل کیساتھ عالمی سطح پر عاشقان رسول کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا مسلمان کبھی بھی حضور پاک کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے عصبیت، فرقہ واریت، جہالت کے اندھیروں سے امت کو نکال کر دین کا راستہ دکھایا، آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دنیا میں امن کا بولا بالا ہوا، انسانیت کو احترام ملا اور قتل ناحق کا خاتمہ ہوا، ایک دوسرے کے خون کے پیاسے رشتہ اخوت سے آشنا ہوئے، ایک قوم، ایک ملت کا تصور اجاگر ہوا۔میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے رنگ و نسل کے تفاخر اور حسب نسب کے غرور سب ختم ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فضیلت کا معیار تقوی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے والے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر پہلو پر ایمان رکھتے ہیں۔ شدت پسند ملک و قوم اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عروج انسانیت کا باعث بنی۔ فخر انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راہبر آدمیت بن کرظہور پذیر ہوئے۔ قوم مسلم تا قیامت اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پر خوشیاں منا کر اظہار تشکر کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جب کہ دشمن ہم پر میلی نظریں جمائے ہوئے ہے ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ملت اسلامیہ کو اتفاق و اتحاد سے رہنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستان مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے جس پر امت مسلمہ کی خاموشی مجرمانہ ہے اگر مسلمان یکجا نہ ہوئے تو آج کشمیر کل کسی اور مسلم ملک کے مسلمان زوال کا شکار ہونگے باطل کے سامنے یکجہتی کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

PM AJK News

PM AJK News
PM AJK News

اسلام آباد(پی آئی ڈی)26اگست  2020
وزیر اعظم ا ٓزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ تعمیرو ترقی مقامی مسائل کیلئے بہت وقت پڑا ہے یہ وقت ہے کہ ہم اپنی تمام تر توجہ کا مرکز تحریک آزادی کشمیر کو بنائیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہم سے بہت امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم میں اپنے لال و گوہر دفنانے والوں کو تنہا اور ہندوستان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی،میر واعظ،سید شبیر شاہ، یسٰین ملک، آسیہ اندرابی سمیت تمام قائدین نے قیدو بند کی صوبتیں برداشت کیں۔ ایک لاکھ شہداء نے اپنا خون پیش کیا۔ ہزاروں عورتیں بیوہ ہوئیں دس ہزار سے زائد عورتیں اپنے خاوندوں کے انتظار میں ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تحریک آزادی کشمیر زندہ رہے گی اور اپنی منزل حق خودارادیت حاصل کر کے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس یسیٰن ملک کے خصوصی نمائندے رفیق احمد ڈار کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ درین اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن راجہ افضل خان نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں تارکین وطن نے اہم کر دار ادا کیا۔ راجہ افضل خان نے پہلے یورپین پارلیمنٹ کی حیثیت سے کشمیر یوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا  اس وقت بھی برطانیہ کی اندر مظلوم کشمیریوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ راجہ افضل خان نے آزاد کشمیر کے اندر مختلف شعبہ جات میں اصلاحات لانے پر وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ5اگست 2019کے بعد پیش آنے والے واقعات سے کشمیر بین الاقوامی سطح پر پھر فلیش پوائنٹ بنا مگر کرونا کے باعث پھر پس منظر میں چلا گیا۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے تارکین وطن نے بے مثال قربانیاں دیں اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی اپنی حکومت اور اداروں کے سامنے بھر پور انداز میں اجاگر کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے چشم پوشی قطعی طور پر نہیں کی جاسکتی۔ سیاسی معاملات میں تاخیر کی جاسکتی  ہے مگر پانچ اگست کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے تناظر میں ہمیں اپنے حصے سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبنے دینی جن کے لیے ہم واحد امید ہیں اور پوری دنیا تک ان کا پیغام پہنچائیں گے۔ 

Kashmir AJK

مظفرآباد۔14اور 15اگست 1947 کو دو آزاد ملک پاکستان اور بھارت وجود میں آئے تو برصغیر پاک وہند میں ہندو مسلم فسادات شروع ہوگئے تھے۔ بڑے پیمانے پرمسلمانوں اور ہندوئوں کی نقل مکانی شروع ہو گئی تھی اور لاکھوں لوگ فسادات کی نذر ہوگئے۔ لاکھوں کو اپنا گھر بار ، جائیداد اورمال و اسباب چھوڑ کر اپنی جان بچانے کے لئے ایک ملک سے دوسرے ملک پناہ لینے کا تکلیف دہ مرحلہ طے کرنا پڑا۔ 
پاکستان اور بھارت نے تو 14 اور 15اگست 1947 کی درمیانی شب میں آزادی حاصل کرلی مگر ریاست جموں و کشمیر نے 27اکتوبر 1947کو اپنا حق خود ارادیت کھو دیا تھا۔۔
 ریاست جموں و کشمیرایک مسلم اکثریت ریاست تھی اوربرصغیر کی ایک خوشحال ریاست تصورکی جاتی تھی مگر ڈوگرہ حکمرانوں کی وجہ سے اکثریت مسلم آبادی استحصال اور ظلم و ستم کا شکار تھی۔ پاکستان اور بھارت کی طرح کشمیری عوام بھی شخصی حکومت کے چنگل سے نکل کر آزاد فضائوں میں سانس لینا چاہتے تھے۔ چنانچہ میرپور، مظفر آباد اور راولاکوٹ کے حریت پسند مجاہدین نے ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف بغاوت کردی۔ اور انہوں نے 24 اکتوبر 1947 کو مظفر آباد،راولا کوٹ،میرپور اور گلگت بلتستان آزاد کرا لیا ۔ مجاہدین جن کو قبائلیوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ ڈوگرہ فوج سے لڑتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ کشمیری مجاہدین کی پیشقدمی جاری تھی کہ بھارت کے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے مہاراجہ ہری سنگھ اور شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ مل کر کشمیریوں کے خلاف توسیع پسندانہ چال چلی۔
 پنڈت جواہر لال نہرو نے مہاراجہ کشمیر سے بھارتی فوجیں کشمیر میں اتارنے سےپہلے الحاق کی دستاویز پر دستخط کرنے کیلئے دبائو ڈالا حالانکہ مہاراجہ کشمیر اس سے قبل 12 اگست 1947 کو پاکستان اور بھارت کو’’ سٹینڈ سٹل اگریمنٹ ‘‘ کی پیشکش کرچکا تھا اور جس کو پاکستان نے قبول کرلیا تھا مگر جواہر لال نہرو کے دل میں کشمیر پر قبضہ کرنے کی نیت تھی۔مجاہدین کے خوف سے مہاراجہ سرینگر سے بھاگ کر جموں پہنچ چکا تھا۔ 
ریاست جموں کشمیر کے وزیراعظم مہر چند مہاجن مہاراجہ کشمیر کا پیغام لے کربھارت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو کے پاس نئی دہلی جا پہنچے۔ انہوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کو کہا کہ ’’فوج دیجئے، الحاق کیجئے اور جو بھی اختیارات چاہئیں عوامی پارٹی (نیشنل کانفرنس) کو دیجئے۔ لکین آج ہی ہوائی جہاز سے فوج سرینگر روانہ کردیجئے ورنہ میں جناح صاحب کے پاس جاکر مصالحت کروں گا۔نہرو یہ سنتے ہی اگ بگولہ ہوگئے اور مہاجن کو کہا کہ پاکستان سے سمجھوتے کا شوق ہے تو فوراً یہاں سے چلے جائو۔شیخ محمد عبداللہ اس موقع پر موجود تھے انہوں نے پنڈت نہرو کو اس موقع پرخفا نہ ہونے کا مشورہ دیابلکہ جلد از جلد اقدام کرنے کا کہا اگر تھوڑی سی تاخیر ہوگئی تو پھر نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔ سانپ نکل جائے گا اور ہم لکیر پیٹتے رہ جائیں گے۔ میں نے (شیخ عبداللہ) نے پنڈت جی کو یہ اطلاع بھی دی کہ نیشنل کانفرنس کی تائید اس فیصلے کے ساتھ ہے۔ اس سے انہیں ایک گونہ اطمینان حاصل ہوا۔ وہ اندر گئے اور مہاجن صاحب سے کہا کہ آپ جو کہتے ہیں وہی شیخ عبداللہ کا خیال ہے اور اس طرح دستاویز الحق پر دستخط کردیئے گئے۔ مہاجن نے اس واقعہ کے متعلق بعد میں لکھا کہ ایسے آڑے موقع پرشیخ عبداللہ کی مدد کا ہمیشہ ممنون رہوں گا کیونکہ انہوں نے بر وقت پیغام دے کر کشمیر کو پاکستان بننے سے بچا لیا‘‘۔ (شیخ محمد عبداللہ:آتش چنار۔ صفحہ 287) ۔
27اکتوبر 1947کے دن بھارتی حکومت نے سرینگر فوج پہنچانے کیلئے بے حد پھرتی کا مظاہرہ کیا۔ رائل انڈین ایئرفورس کے علاوہ تقریباً تمام شہری جہاز بھی طلب کرلئے گئے اور تقریباً ایک سو جہازوں نے بھارتی فوج سرینگر اتار دی ۔
27اکتوبر 1947 صبح تڑکے پہلی سکھ رجمنٹ کے سپاہیوں کا پہلا دستہ سرینگر بھیج دیا گیا۔ بھارتی فوجوں کے کشمیر پہنچتے ہی ہندو انتہا پسندوں اورجن سنگھیوں کے حوصلے بڑھ گئے۔ مجاہدین کی سرینگر کی طرف پیش قدمی رک گئی۔ کشمیری مجاہدین کو قبائلی قرار دے کر چن چن کر قتل کیا گیا۔ صرف جموں میں پانچ لاکھ مسلمانوں کو بھارتی فوجوں ، ہندو انتہا پسندوں اورجن سنگھی غنڈوں نے قتل کردیا ۔
27اکتوبر 1947سےلے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی دندناتے پھر رہے ہیں ۔1947میں قبائلیوں کو ختم کرنے کے نام پر 1989میں پاکستانی مداخلت کے نام پر اور 2016 سے دہشت گردی کے نام پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے مگر تاریخ کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ 
1931سے جاری جنگ آزادی کشمیریوں کی اپنی جنگ ہےپہلے ڈوگروں کے خلاف 1947سے بھارتی غاصب فوجوں کے خلاف اور اسی تسلسل میں1989کی جنگ آزادی اور اب 2016عوامی جدوجہد کشمیریوں کی اپنی آزادی کی جنگ ہے۔ مقبول بٹ، افضل گرو اور اب برہان وانی سمیت کشمیری رہنمائوں کی قربانی آزادی کے حصول کیلئے ہے آج لاکھوں کشمیری سرینگر سمیت کشمیر کے دس اضلاع کی سڑکوں پر ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھارتی فوجیو کشمیر سے نکل جائو۔ 1947میں نہرو نے کشمیر میں فوجیں بھیج کر اس پر غاصبانہ قبضہ کیا جو کہ ہنوز جاری ہے اب گجرات کا مودی کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے ظلم کا ہر ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے۔مگر تاریخ کا یہ فیصلہ ہے کہ ظالم اور مظلوم کے بیچ لڑائی میں فتح ہمیشہ حق و انصاف کی ہوتی ہے۔

PM AJK Raja Farooq Haider News

PM AJK Raja Farooq Haider News
PM AJK Raja Farooq Haider News

اسلام آباد(پی آئی ڈی)26اگست 2020وزیر اعظم ا ٓزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ تعمیرو ترقی مقامی مسائل کیلئے بہت وقت پڑا ہے یہ وقت ہے کہ ہم اپنی تمام تر توجہ کا مرکز تحریک آزادی کشمیر کو بنائیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہم سے بہت امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم میں اپنے لال و گوہر دفنانے والوں کو تنہا اور ہندوستان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی،میر واعظ،سید شبیر شاہ، یسٰین ملک، آسیہ اندرابی سمیت تمام قائدین نے قیدو بند کی صوبتیں برداشت کیں۔ ایک لاکھ شہداء نے اپنا خون پیش کیا۔ ہزاروں عورتیں بیوہ ہوئیں دس ہزار سے زائد عورتیں اپنے خاوندوں کے انتظار میں ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا.

جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تحریک آزادی کشمیر زندہ رہے گی اور اپنی منزل حق خودارادیت حاصل کر کے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس یسیٰن ملک کے خصوصی نمائندے رفیق احمد ڈار کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ درین اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن راجہ افضل خان نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں تارکین وطن نے اہم کر دار ادا کیا۔ راجہ افضل خان نے پہلے یورپین پارلیمنٹ کی حیثیت سے کشمیر یوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا اس وقت بھی برطانیہ کی اندر مظلوم کشمیریوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ راجہ افضل خان نے آزاد کشمیر کے اندر مختلف شعبہ جات میں اصلاحات لانے پر وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ5اگست 2019کے بعد پیش آنے والے واقعات سے کشمیر بین الاقوامی سطح پر پھر فلیش پوائنٹ بنا مگر کرونا کے باعث پھر پس منظر میں چلا گیا۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے تارکین وطن نے بے مثال قربانیاں دیں اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی اپنی حکومت اور اداروں کے سامنے بھر پور انداز میں اجاگر کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے چشم پوشی قطعی طور پر نہیں کی جاسکتی۔ سیاسی معاملات میں تاخیر کی جاسکتی ہے مگر پانچ اگست کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے تناظر میں ہمیں اپنے حصے سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبنے دینی جن کے لیے ہم واحد امید ہیں اور پوری دنیا تک ان کا پیغام پہنچائیں گے۔

UK News

Latest News

Mirpur News in Urdu

Mirpur News in Urdu
Largest news Network Mirpur News in urdu   The Mirpur News in Urdu is the Fastest On Line...

Every beloved person of Kotli Azad Kashmir has passed away in...

Every beloved person of Kotli Azad Kashmir has passed away in a British city
کوٹلی آزادکشمیر کے ہر دلعزیز شخصیت برطانیہ کے شہر انتقال کر گئے مرحوم کی وفات سے اہل خانہ شدت غم سے...

Mirpur Corona Virus Update News

میرپور(پی آئی ڈی) 20فروری 2021 کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب خا ن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری...

Chaudhry Mohammad Rafique Nayyar’s Kotli Azad Kashmir

کھوئی رٹہ(عامر خلیل کھوکھر سے)چوہدری محمد رفیق نیئر کی پیش قدمی میں تیزی،ایک ہی دن میں دس تگڑے وار، مخالفین کے...

Overseas Pakistani Died in Unitedkingdom with corona virus

overseas Pakistani Died with corona virus in unitedkingdom
کیتھلے (محمد رجاسب مغل ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت غلام ربانی کوروناوائرس سے انتقال کر گئے،وہ مقامی اسپتال میں داخل تھے،...

Mirpur M D A News

نوجوان قانون دان شیخ عادل مسعود کا ایک اور اہم کارنامہ۔ ایم۔ڈی۔اے کی جانب سے پلاٹ کی منتقلی پر عاٸد ٹیکس...

Mirpur D H Q Hospital Lady Heath Worker Narges BiBi

مورخہ 17 فروری 2021 کو مسماۃ نرگس بی بی ،لیڈی...

AJK Corona Virus Update

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 17 فروری 2021  آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید...

PPP and PMLN News

PPP and PMLN News
میرپور سے بھی ن لیگ کو بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیامیرپور(اڑان نیوز) نیو سٹی میں ن لیگ کو جھٹکا۔ راجہ ظہیر...

Overseas News

اوورسیز پاکستانیوں کا یورپی سیاحتی وفد...

AJK Citizen Died in Rawalpindi

اسلام آباد:راولپنڈی میں چاکرہ کے علاقے میں آزادکشمیر کا شہری قتل کر دیا گیااسلام آباد:متیالمرہ راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہری...

Two Died in Azad Kashmir

آزادکشمیر میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئے
آزادکشمیر میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئےسگے بھائی ایک ساتھ آخرت کے سفر پر روانہ وجہ افسونساکحویلی (آئی...

Mirpur Corona News

کرونا اپڈیٹ ! آج مورخہ12 فروری2021کومیرپور ڈویژن میں249افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لئے گئے۔ جس میں ضلع میرپور28ضلع کوٹلی میں2اور ضلع بھمبر میں2 اشخاص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
کرونا اپڈیٹ ! میرپور میں کرونا کے کیسز میں دن بدن تیزی سے اضافہ کرونا کے بڑھتے ہوئے...

MC News

کوٹلی آزاد کشمیر(امتیاز بٹ سے)سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے  سردار عتیق احمد خان کی موجودگی میں مسلم کانفرنس آزاد...

Mirpur Police News

Mirpur Police News
میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری ۔ کاروائی مین خاتون سمیت نوجوان گرفتار مقدمہ درج کر...