Overseas Pakistani Died in Unitedkingdom with corona virus

Overseas Pakistani Died in Unitedkingdom with corona virus

SHARE
overseas Pakistani Died with corona virus in unitedkingdom
overseas Pakistani Died with corona virus in unitedkingdom

کیتھلے (محمد رجاسب مغل ) معروف سیاسی وسماجی شخصیت غلام ربانی کوروناوائرس سے انتقال کر گئے،وہ مقامی اسپتال میں داخل تھے، ان کے انتقال سے بریڈفورڈ اور کیتھلے کی کمیونٹی غم میں ڈوب گئی ،مقامی کمیونٹی کی جانب سے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ،77 سالہ مرحوم غلام ربانی نے خود کو ضرورت مندوں کی مدد کے لئے وقف کردیا تھا۔وہ ایشین کمیونٹی میں تعاون کا ایک مرکز تھے،مرحوم غلام ربانی نے سنگت سنٹر کا آغاز سوشل ڈے کیئر سے کیا، یہ ایک کثیر جہتی تنظیم میں پھل پھول گیا جس میں تمام پس منظر کے لوگوں کی خدمت کی جارہی ہے، تعلیم بالغاں، نوجوانوں کی سرگرمیوں اور مشوروں کا ایک مرکز بھی ہے، اس مستقل ترقی اور پیش رفت کی نگرانی تین دہائیوں سے غلام ربانی مرحوم کرتے چلے آ رہے تھے ،ان کی موت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ بریڈفورڈ کی لارڈ میئر کونسلر ڈورین لی نے کہا کہ انہوں نے غلام ربانی کے ساتھ مل کر کمیونٹی کیلئے ایک عرصہ تک کام کیا، ان کی وفات کی خبر سے افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کیتھلے شہر کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سابق لارڈمیئر کونسلر خادم حسین نے کہا کہ غلام ربانی کی وفات کونسلر عابد حسین جماعتی کی وفات کے بعد نہ صرف ہمارے بلکہ کیتھلے شہر کیلئے دوسرا بڑا صدمہ ہے وہ عوامی خدمت کیلئے میرے دست بازو تھے
،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔غلام ربانی مرحوم کی وفات پر کمیونٹی کے دیگر سرکردہ رہنماﺅں سابق لارڈ میئر کونسلر ظفر علی،،علامہ مفتی خورشید احمد صابری ،مسلم ایسوسی ایشن کے صدر شوکت میرپوری ، الحاج علی اکبر چشتی ، الحاج ظفر اقبال جماعتی ،سابق میئر ناظم حسین ، محمد طارق ،محمد اعظم ، حافظ نسیم ، حاجی ارشد ، سابق کونسلر کنیز اختر ،جاوید بشیر اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت ہی شریف النفس خدمت کے جذبہ سے سرشار انسان تھے ،ہم سب انتہائی شفیق و مہربان مخلص دوست سے محروم ہو گئے ، اللہ تعالی مرحوم کی قبر کو جنت کا گہوارہ بنائے اور جنت± الفردوس کے اعلیٰ وار فع مقامات میں جگہ عطائ فرمائے۔اولاد،خاندان، لواحقین، اہل وعیال اور تمام متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔