Mirpur M D A News

Mirpur M D A News

SHARE

نوجوان قانون دان شیخ عادل مسعود کا ایک اور اہم کارنامہ۔ ایم۔ڈی۔اے کی جانب سے پلاٹ کی منتقلی پر عاٸد ٹیکس کو مقدمہ بعنوانی “میرپور پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن میرپور بنام آزاد حکومت وغیرہ” کے ذریعے تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔ ایم۔ڈی۔اے پلاٹس کی منتقلی پر ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا تھا جس سے پراپرٹی ڈیلرز بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہے تھے۔ پراپرٹی ڈیلرز نے اس ناجاٸز ٹیکس کو عدالت العالیہ میں چیلنج کیا جسے عدالت العالیہ نے حکم مصدرہ 18.01.2021 کو حکم امتناعی جاری فرمایا۔ بعد ازاں 15 فروری کو ایم۔ڈی۔اے کی جانب سے عدالت العالیہ کے حکم کی کی روشنی میں اور اپنے اسٹینڈنگ کونسل ادارہ کی رائے کی روشنی میں بھی ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ٹیکس کی وصولی روک دی۔ پراپرٹی ڈیلرز میں عدالت العالیہ کے اس فیصلے پر خوشی کی لہر دوڑ گٸی ہے جبکہ سماجی حلقوں نے نوجوان قانون دان شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ کے اس عمل کو بھی سراہا ہے۔ عوام سے بھی التماس ہے کہ پلاٹ کی منتقلی کے وقت انکم ٹیکس اور ایجوکیشن سیس ٹیکس کی اداٸیگی نہ کریں اور محتاط رہیں۔