AJK Corona Virus Update

AJK Corona Virus Update

SHARE

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 17 فروری 2021  آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،40مریض صحت یاب ہوئے اور674 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے33 کا تعلق میرپور،14 کا بھمبر،10کا کوٹلی،4کا پونچھ،4کا مظفرآباد،2کا باغ سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک116787 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور9529 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے8831 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ514 مریض زیر علاج ہیں284مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،46 کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 81 کاتعلق میرپور،22کابھمبراور 27 کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے514 مریضوں میں سے464 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ50 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔