PPP and PMLN News

PPP and PMLN News

SHARE
PPP and PMLN News
PPP and PMLN News

میرپور سے بھی ن لیگ کو بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا
میرپور(اڑان نیوز) نیو سٹی میں ن لیگ کو جھٹکا۔ راجہ ظہیر ،راجہ صفدر اپنے کنبہ،قبیلہ ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل۔چودھری اشرف کے ساتھ چلنے کا عزم۔ن لیگ نے صرف سبز باغ دکھائے کام نہیں کیے۔ ذیلی کنبہ جات کا معاملہ حل کرنے کے بجائے اس کو منسوخ کیا گیا۔ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے الیکشن قریب آتے ہی ناراض اور مایوس لوگوں نے دوسری سیاسی جماعتوں میں اُڑان بھرنی شروع کر دی۔نیو سٹی کے رہائشی راجہ ظہیر،راجہ صفدر،راجہ شکور،ملک نوید،راجہ، اشتیاق،وقار شاہ،راجہ معروف،راجہ اویس اپنے کنبہ قبیلے اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کو چھوڑ کر سابق معاون خصوصی چودھری محمد اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی غریبوں،مزدوروں کی جماعت ہے جو غریبوں کا حق دیتی ہے ن لیگ نے صرف وعدے ہی کیے کام کوئی نہیں کیا۔اب چودھری اشرف کو حلقہ میرپور سے ممبر اسمبلی بنا ئینگے۔یہ عوامی ایم ایل اے ہیں جو غریب لوگوں کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ سابق معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ میں نئے شامل ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بروقت اچھا فیصلہ کیا ہے میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ن لیگ کی حکومت نے ذیلی کنبہ جات کے معاملے کو منسوخ کر کے جو سازش کی ہے اس کا بھرپور حساب لیں گئے۔متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گئے۔ اس موقعہ پر سٹی صدر آصف حسن میر، جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار زلفی، چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ،چودھری راشد،ارسلان گجر سمیت دیگر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔