Two Died in Azad Kashmir

Two Died in Azad Kashmir

SHARE
آزادکشمیر میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئے
آزادکشمیر میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئے

آزادکشمیر میں ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھ گئے
سگے بھائی ایک ساتھ آخرت کے سفر پر روانہ وجہ افسونساک
حویلی (آئی این پی)گزشتہ روز راولاکوٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے دو سگے بھائی شعیب اور شازیب آبائی گاﺅں اَپر گوگڈار موہری میں سپرد خاک۔نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اُمڈ آئے۔ نوجوان کی حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مرحومین کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولاکوٹ گوئی نالہ روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں دو سگے بھائی شعیب اور شازیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ۔جائے وقوعہ پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔ تا ہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں تدفین کےلئے ڈیڈ باڈیز کوراولاکوٹ سے اُن کے آبائی گاﺅں اَپر گوگڈار حویلی کہوٹہ لے جایا گیا جہاں پر نماز جنازہ کے بعد دونوں بھائیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ جہاں 2نوجوانوں کی حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی وہیں لواحقین غم سے بُری طرح نڈھال ہیں۔ نماز جنازہ میں وزراءحکومت ، بیورو کریسی کے اعلیٰ آفیسران ، وکلائ، تاجران ، معززین ، عوام علاقہ سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کے والد نے راولاکوٹ کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈیڈ باڈیز کو حویلی کہوٹہ پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ اور بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت بھی کی۔