Mirpur Corona News

Mirpur Corona News

SHARE
کرونا اپڈیٹ ! آج مورخہ12 فروری2021کومیرپور ڈویژن میں249افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لئے گئے۔ جس میں ضلع میرپور28ضلع کوٹلی میں2اور ضلع بھمبر میں2 اشخاص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
کرونا اپڈیٹ ! آج مورخہ12 فروری2021کومیرپور ڈویژن میں249افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لئے گئے۔ جس میں ضلع میرپور28ضلع کوٹلی میں2اور ضلع بھمبر میں2 اشخاص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

کرونا اپڈیٹ ! میرپور میں کرونا کے کیسز میں دن بدن تیزی سے اضافہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے آج بھی کرونا کے 28 کیسز مثبت آئے ہیں خدا راہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں اور کرونا جیسی وبا کو شکست دیں ۔


آج مورخہ12 فروری2021کومیرپور ڈویژن میں249افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لئے گئے۔ جس میںم ضلع میرپور28ضلع کوٹلی میں2اور ضلع بھمبر میں2 اشخاص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

میرپور میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہری ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تا کہ کرونا جیسی موذی وبا کو شکست دی جا سکے کرونا وائرس سے نہ صرف پاکستان آزادکشمیر بلکہ پوری دنیا شدید متاثر ہے لوگوں کے کاروبا ر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اس خطرناک وائرس کوہم تب ہی شکست دے سکتے ہیں جب ہم اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرینگے اگر شہروں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا اور کرونا کے کیسز بڑھتے گئے تو پھر دوبارہ لاک ڈاﺅن والی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تا کہ اس وائرس سے بچا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار اوورسیز ایڈوائزری کونسل برائے برطانیہ کے صدر خالد محمود خالق نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لاکھوں اموات ہو چکی اور کئی اس بیماری کا شکار ہو کر گھروں اور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھی کرونا وائرس سے شدید متاثر ہوا ہے ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوئی ہیں اس بیماری سے بچنے کا ایک واحد حل ہے اور وہ اختیاط ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور تارکین وطن کا شہر ہے کرونا کی دوسری لہر سے میرپور ایک بار پھر شدید متاثر ہوا ہے اور آئے روز کرونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اگر شہریو نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ایک بار پھر میرپور کے حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے اور حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے تا کہ کرونا سے بچا جا سکے ۔