MC News

MC News

SHARE

کوٹلی آزاد کشمیر(امتیاز بٹ سے)سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے  سردار عتیق احمد خان کی موجودگی میں مسلم کانفرنس آزاد کشمیر سپریم ہیڈ کی ذمہ داری قبول کر لی ریاستی جماعت کی مظبوطی کیلے مل کر کام کریں گئے مجھ کو سیاست میں لانے والے مجاہد اول تھے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نئی ہلچل مسلم۔کانفرنسی رہنماوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو۔واضح پیغام دیا ہیکہ  مسلم کانفرنس ہی تحریک آزادی کشمیر کی ضامن جماعت ہے جس نے ریاست کے تشخص کو بحال کیا۔مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے ہی مجھے سیاست میں لایا انکا احسان مند رہوں گا بہت دکھ ہے انکی نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کر سکا ختم نہ ہونے والا دکھ ہے۔مجھ کو منانے میں عثمان عتیق کا کردار قابل دید ہے۔سارا کریڈت عثمان عتیق کو جاتا ہے۔سالار جمہوریت سردار سکند حیات نے تمام پرانے لوگوں کو بھی مسلم کانفرنس کو مظبوط کرنے کا عندیہ دیا۔اگر مسلم کانفرنس کو مظبوط نہ کیا گیا تو آزاد کشمیر کا  انجام بھی گلگت بلتستان سے بھی بدتر ہوگا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان۔ملک نواز۔راجہ آفتاب۔مرزا شقیق جرال عثمان عتیق  کے علاوہ بہت سے مسلم کانفرنسی رہنماوں نے شرکت کی جبکہ سالارجمہوریت کے لہت جگر وزیر مال کا کہناتھا کہ میں مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگی ہی رہوں گا عتیق خان کے ساتھ نہیں چل سکتا۔