میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کاروائیاں جاری ۔ کاروائی مین خاتون سمیت نوجوان گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا تفتیش شروع عوام کا پولیس کی کاروائی پر اظہار اطمینان ۔
میرپور آزاد کشمیر۔ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی عنصر علی کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی امتیاز شوکت نے ہمراہ نفری 2مختلف کارروائیوں میں خاتون سے ایک سو 10گرام ہیروئن،جبکہ دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل چور محمد جمیل ساکن بن خرماں سے ایف 2 کچی آبادی سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایس ایچ او امتیاز شوکت کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔2