Mirpur MDA News

Mirpur MDA News

SHARE

میرپور(عثمان ندیم شیخ) ادارہ ترقیات میرپورکے ڈائریکٹرجنرل انورمحمودغازی اورڈائریکٹرایڈمنسٹریشن امجدمغل کے درمیان سردجنگ شدت اختیار کرگئی،امجدمغل ان ایکشن، ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کے غیرقانونی اقدامات کوروکنے کیلئے آفس آرڈرجاری کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کے سربراہان کوآگاہ کرتے ہوئے متنبہ کردیاکہ کوئی بھی غیرقانونی حکم ماننے کی صورت میں انہیں جواب طلبی کاسامناہوسکتاہے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیرحکومت ارشدمحمودغازی کے مسلم لیگ ن سے راہیں جداکرنے کے فیصلے کے بعدحکومت آزادکشمیرکی جانب سے انورمحمودغازی کے اقدامات سے لاتعلقی ادارہ ترقیات کے آفیسران میں وجہ نزاع بن گئی ہے،حکومتی حکم پرڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات انورمحمودغازی کے احکامات کوحکام خاطرمیں لانے سے گریزکررہے ہیں جس کیوجہ سے ڈائریکٹرجنرل انورمحمودغازی نے اپنے قریبی عزیزمیراخترجوکہ ڈپٹی ڈائریکٹرالیکٹریکل اینڈمکینکل کے عہدے پرتعینات ہیں کوڈائریکٹرایڈمنسٹریشن کے عہدے پربٹھانے کی تیاری کی تھی، بعض عناصرنے ڈائریکٹرجنرل انورمحمودغازی کواس اقدام سے روکنے کی کوشش بھی کی تاہم ڈائریکٹرجنرل انورمحمودغازی ادارہ ترقیات میں اپنی کلیدی اہمیت کالوہامنوانے کیلئے ڈائریکٹرایڈمن امجدمغل سے برسرپیکاردکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق امجدمغل کی جانب سے آفس آرڈرزیرنمبرایڈمن2021/115-22/مورخہ18جنوری2021جاری کرنے پرڈائریکٹرجنرل انورغازی سیخ پاہیں اورانہوں نے فوری طورپرایک آفس آرڈرکے ذریعے تمام ملازمین کومطلع کیاہے کہ امجدمغل کے جاری کئے گئے آرڈرپرعملدرآمدنہ کیاجائے، ادارہ ترقیات کی اس صورتحال پرملازمین مخمصے کاشکارہیں جبکہ ذہنی دباﺅکی اس جنگ میں مفاداتی ٹولے کی امیدیں برآئی ہیں اورچاپلوسی کے تحت انڈرٹیبل غیرقانونی اقدامات وفوائدحاصل کرنیوالے ہردوآفیسران کے گردمنڈلارہے ہیں ۔ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات میرپوررولزاینڈریگولیشن کے تحت سکیل 15کے ملازمین تک انضباطی کارروائی کے مختارہیں،سکیل 15سے زائدآفیسران جوکہ حکومت کی طرف سے تعینات شدہ ہیں ان کیخلاف کارروائی بالاحکام کی جانب سے ہی عمل میں لائی جاسکتی ہے خبریں کے استفسارپرادارہ ترقیات کے ذمہ دارافسرکانام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرمو¿قف۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات میں جاری سردجنگ کی بابت دریافت کرنے پرذمہ دارافسرنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرمو¿قف اختیارکیاکہ ڈائریکٹرجنرل کاعہدہ حکومتی صوابدیدہے جبکہ ڈی ایم جی آفیسران کی تعیناتی حکومت آزادکشمیرکرتی ہے اس لئے ان کیخلاف کارروائی کااختیاربھی حکومت کے پاس ہے ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن کی تعیناتی یاتبادلے کااختیارنہیں رکھتے، اختلافات کی صورت میں یہ تبادلے کیلئے حکومت کوتحریک کرناہوگی کہ فلاں صاحب کی خدمات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کوواپس کرنامقصود ہیں جس کی منظوری وزیراعظم آزادکشمیرسے لیناہوگی ۔