AJK Education News

AJK Education News

SHARE
آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا
آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا

میرپور(عثمان ندیم شیخ)صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا،تعلیمی ادارے سلسلہ وار18جنوری سے کھولے جاسکیں گے ،نوٹیفکیشن جاری، تعلیمی حلقوں کااظہاراطمینان ،والدین کااظہارتشکر،تفصیلات کے مطابق صدرآزادکشمیرکی منظوری سے ہول ڈیپارٹمنٹ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرنے تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیاہے ،این سی اوسی کے اجلاس 15جنوری 2021میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق جماعت نہم سے سیکنڈائیرکی کلاسزکا آغاز18 جنوری2021کوہوگاجبکہ پرائمری ومڈل سکولز۔کالجز،یونیورسٹیاں اورووکیشنل ٹریننگ کے مراکزیکم فروری سے باقاعدہ اپنی کلاسز شروع کرسکیں گے ،شاہدحسین خان ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں وتعلیمی اداروں کومطلع کردیاہے۔