Mirpur News

Mirpur News

SHARE
میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا
میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا

میرپور(عدنان جبارمغل) بانی و سئنیر مسلم لیگی راہنما ارشد محمود غازی نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے خائف ہو کر مسلم ن کو خیر باد کہنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز تک کرینگے اڑان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے ارشد محمود غازی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں مسلم لیگ ن کا قیام اس مقصد کے لیے لایا تھا

تاکہ جماعتی زعما اور کارکنان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے مگر راجہ فاروق حیدر خان نے برسراقتدار آنے کے بعد اکڑ اور غرور ،وعدہ خلافی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ،جو کہ زیادتی ہے 2011 سے بانی جماعت ہونے کے باوجود میرے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں جھوٹے وعدے کیے گئے ہمیشہ جماعت کی مضبوطی کے لیے برداشت کیا

مگر اس دوران جماعتی کارکنان کو بری طرح استحصال کا نشانہ بنایا گیا اس پر اب خاموش نہیں رہ سکتا اس جماعت کو فاروق حیدر نے اپنی لمیٹڈ کمپنی بنا رکھا ہے اس لیے اس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشورے جاری ہیں جلد ہی باضابطہ اعلان کرونگا