Mirpur News

Mirpur News

SHARE

میرپور( )عدالت العالیہ نے میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد نعیم ، ممتاز رشیدکی رٹ پر آزادکشمیر میں ریٹل اسٹیٹ پر لگائے گئے ٹیکسز پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔عوام میں خوشی کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے آزادکشمیر میں ریٹل اسٹیٹ سیکٹر پر 10 سے 20 فیصد ٹیکس لگایا تھا جس پر میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد نعیم ، ممتاز رشید نے عدالت ہذا میں درخواست دائرکی تھی جس پر عدالت العالیہ نے حکم امنتاعی جاری کر دیا جس پر میرپور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس سلسلہ سے میں میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کردار انتہائی خوش آئند رہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میرپورویلفیئرپراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ رشید ، جنرل سیکرٹری خواجہ شہزاد لون نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں بلکہ پوری کشمیر قوم کا مسئلہ تھا جس پر ہم نے آواز بلند کی اور عدالت کا دروازہ کٹھکٹھا عدالت العالیہ نے ہماری رٹ بنام آزاد حکومت پر کارروائی کرتے ہوئے سیٹ آرڈر جاری کر دیا جس کے باعث میرپور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ انہوں نے کہا اب حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے ٹیکسز کم کرے اور عوام کو ریلیف دے ۔ انہوں نے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ میرپور کے موقع پر ہم نے ان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم نے ہمیں جلد معاملہ کو یکسو کرنے کی یقین دیانی بھی کروائی تھی ۔صدر شیخ رشید نے کہاکہ ہمیں اپنی عدالتو ں پر پورا بھروسہ ہے وہ انشاءاللہ ہمیں مایوس نہیں کرینگے اور انصاف کے تقاصوں کو پورا کیاجائے ۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو جلد از جلد یکسو کرتے ہوئے ایسے بے رحمانہ ٹیکسز کوفوری طور پر ختم کرے تاکہ کشمیری عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔