UK News

UK News

SHARE
برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔
برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

لندن (جنگ نیوز) کورونا کے انسداد کے لیے امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا ویکسین کو بھی محفوظ قرار دے کر برطانیہ میں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے تیسری ویکسین کی تیاری کو ”شاندار خبر“ قرار دیا ہے۔ نئی ویکسین بھی فائزر ویکسین کی طرح موثر ہے۔ برطانیہ کے موڈرنا ویکسین کی17ملین خوراکوں کا اآرڈر دے دیا ہے۔

تاہم امکان ہے کہ ویکسین مارچ تک دستیاب ہوگی۔ برطانیہ میں اب تک15لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔برطانیہ میں دستیاب ویکسین انتہائی ضرورت مند اور صحت کے خطرات سے دوچار افراد کو دی جارہی ہے

جبکہ وزیراعظم بورس جانسن نے ہدف کے مطابق فروری کے وسط تک15ملین افراد کو ویکسین دے دی جائے گی۔برطانیہ میں وبا کے سبب مجموعی ہلاکتوں کی تعداد79ہزار833تک جا پہنچی ہے۔ جمعرات کو سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق فائزر بائیوٹیک ویکسین وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہے۔