Mirpur News

Mirpur News

SHARE

میرپور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی کنونشن، منگلا جاتلاں روڈ کی تعمیر میں سست روی پر لیگی راہنماؤں کی تند و تیز تقاریر ،ایکسین مبینہ طور پر مال بٹورتا ہے تبدیل کیا جاے ،ایکسین لگانا یا تبدیل کرنا چودھری عزیز کا کام ہے میں نہیں کرسکتا وزیراعظم کا اپنی تقریر میں بے بسی کا اظہار.


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں حلقہ چار کے لیگی عمائدین نے منگلا جاتلاں مین روڈ کی تعمیر میں سست روی اور ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز چودھری کی طرف سے روڑے اٹکانے پر سخت اور تند و تیز تقاریر کیں اور کہا کہ ایک ایکسین قومی تعمیر کے منصوبوں سے مبینہ طور پر مال لیتا ہے ایک لیگی کارکن نے کہا کہ وہ حلف دینے کو تیار ہے اس دوران جب وزیراعظم نے اپنی تقریر کی تو انھوں نے اس حوالے سے بڑی بے بسی کا اظہار کیا کہ وہ ایکسین تبدیل نہیں کرسکتے یہ چودھری عزیز کا کام ہے وہ کر سکتا ہے اس حوالے سے لیگی کارکنان نے مایوسی کا اظہار کیا کہ کیوں ایک ایکسین کے سامنے وزیراعظم بھی بے بس ہیں جب تمام معاملات کھلم کھلا سامنے آ چکے ہیں اور لوگ حلفا بھی کہہ رہے ہیں پھر کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ اور لیگی گڈگورننس پر طمانچہ ہے