Raja Jameel news

Raja Jameel news

SHARE

میرپور( نمائندہ خصوصی) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چودھری محمود احمد نے آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نومنتخب صدر نعیم حسین بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جمیل اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ نو منتخب ٹیم ایک نئے عزم سے نئے دور کے تقاضوں اور چیلنجز کے مطابق صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہو گی اور میرپور شہر کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے قلمی محاذ پر جاندارکردار اداکر ینگے، اس موقع پر معروف صحافی چوھدری عبدالحئی ، چوھدری شمعون ذیشان، شاکر ظفر، امجد بھٹی اور چودھری شاہ زیب نے بھی سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور انھیں مالاپہنائی،چودھری محمود احمد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ نو منتخب عہدیداران ورکنگ جرنسلٹس منتخب ہوئے ہیں ،جو غیر جانبدارانہ صحافت کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گئے، نعیم حسین بلوچ ، راجہ محمد جمیل نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا امید ہے وہ اپنے اثرو رسوخ سے علاقے کی بہتری کیلئے بھی کوشش کریں گے ، انہوں نے سی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک تمنا ﺅں کا اظہار کیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے نومنتخب صدر نعیم حسین بلوچ نے چودھری محمود احمد، چوھدری عبدالحئی ، چوھدری شمعون ذیشان، شاکر ظفر، امجد بھٹی اور چودھری شاہ زیب کا مبارک باد کیلئے آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ساتھیوں نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اور جو اعتماد کیا ہے اس پر ہمیشہ پورا اترنے کی کوشش کرونگا