Important Mirpur SSP Irfan Saleem News

Important Mirpur SSP Irfan Saleem News

SHARE
Important SSP Raja Irfan Saleem news
Important SSP Raja Irfan Saleem news

میرپور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ،چوریوں میں ملوث 12ملزمان گرفتار،ڈاکٹر ممتاز بانڈے کے گھر کی چوری بھی ٹریس،
02 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 89تولے طلاعی زیورات ، فارن کرنسی ، 04 گاڑیاں,ا01 ٹریکٹر ،10موٹرسائیکل اور قیمتی سامان برآمد

میرپور (اڑان نیوز )عرفان سلیم سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ بتایا ہے کہ ضلع میرپورنے رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد چوری کی وارداتیں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور اُن کے قبضہ سے چوری شدہ 89تولے طلاعی زیورات ،24315 برطانوی پاﺅنڈ،1500ریال،10لاکھ 05ہزار روپے پاکستانی کرنسی اورقیمتی گھریلو سامان کے علاوہ 02سوزوکی کیری ڈبے ، 02سوزوکی پک اپ ، 01 ٹریکٹر ، 10 چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیے ہیں۔ اب تک چوری کی جو وارداتیں ٹریس کی ہیں اُن میں مورخہ22-10-20 کو معروف معالج ڈاکٹر ممتاز بانڈے کے گھر چوری کی واردات، مورخہ 7/8-11-20 کی درمیانی شب مسمی نوید سلیم ساکن سیکٹر D-3 میرپور کے کے گھر چوری کی واردات ، مورخہ 26-10-20 کو مسماةحمیرامستقیم زوجہ مستقیم ساکن سیکٹر A-5میرپور کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ10/11-10-20 کی شب درمیانی کو ارباز خان ولد غلام صابر ساکن F-1 میرپور کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ12-10-20کو امجد ولد جیون خان ساکن F-1 میرپورکے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ 13/14-10-20 کی شب درمیانی کو عثمان علی زیب ولد اورنگزیب ساکن حال F-3 میرپور کے گھر ہونے والی چوری کی واردات ، مورخہ1/2-11-19 کی شب درمیانی مسمی احسان اللہ ولد محمد یوسف قوم شیخ ساکن کوٹ اسحاق حافظ آباد حال سیکٹر C-3 میرپور کے گھر کے باہر سے چوری ہونے والا کیری ڈبہ نمبر IDL-3666، مورخہ 5/6-10-20 کی شب درمیانی کو مسمی شاہد عمران ولد محمد شفیع قوم کشمیری ساکن حال سیکٹر F-3پارٹ فور میرپورکے گھر کے باہر سے چور ی ہونے والا کیری ڈبہ نمبرLEF-7464 ، مورخہ12/13-07-20 کی شب درمیانی کو مسمی مناظر اقبال ولد محمد رشید ساکن حال صادق آباد نیو سٹی چکسواری کے گھر کے باہر سے چوری ہونے والا ٹریکٹر نمبرAJKD-527 اور 10موٹرسائیکل جن میں ہنڈا 125 ، ہائی سپیڈ ، سپرپاور ، یونائیٹڈاور روڈ پرنس CD-70شامل ہیں ۔ ان چوری کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ہونے والے ملزمان میں ۱۔ محمد ابرار ولد راجہ محمد افضل ساکن ڈونگی سقیام تحصیل وضلع کوٹلی ۲۔ محمد توقیر ولد محمد زرداد قوم شیخ ساکن مکان نمبر 17 سیکٹر سی تھری میرپور ۳۔ محمد بشارت ولد محمد خان قوم راجپوت ساکن ڈنگروٹ تحصیل وضلع کوٹلی ۴۔ رضوان ولد محمد نثار قوم مغل ساکن سیری گالہ تحصیل کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی ۵۔ اشتیاق علی ولد مشتاق قوم جٹ ساکن پنیام چکسواری ۶۔ بلال۷۔ افضال پسران وزیر حسین اقوام جاٹ ساکنان پنیام چکسواری، ۸۔محمد سلیم ولد محمد امین قوم گجر ساکن مہ روڈو چکسواری ۹۔ ملزمہ رانی دختر امتیاز ۰۱۔ نوشین بی بی زوجہ امتیاز ۱۱۔ ناہید اختر زوجہ اعجاز ۲۱۔ اقصیٰ بی بی زوجہ اسد اقوام ملنگ ساکنان گجرات شامل ہیںجبکہ کچھ ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔ چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران میں امتیاز شوکت SHO سٹی ، جاوید الرحمن ایڈیشنل SHO سٹی ، عدنان صابر SHOتھوتھال ، مہتاب اسلم SHOچکسواری اوران تھانوں کا عملہ شامل ہے ۔ گرفتار ملزمان میں بیشتر ملزمان ضلع میرپور میں بدوں رجسٹریشن رہائش پذیر تھے جو چوری کی وارداتیں کر کے پنجاب فرار ہو گئے تھے۔ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ عوام کو چاہیے کہ غیر مقامی افراد کو رہائش یا روزگار فراہم کرتے وقت پولیس کے پاس اُنکی رجسٹریشن کروائیں۔تحریر26-11-2020