Mirpur SSP Iran Saleem Press Release

Mirpur SSP Iran Saleem Press Release

SHARE
Mirpur SSP Iran Saleem Press Release
Mirpur SSP Iran Saleem Press Release

میرپور (اڑان نیوز )عرفان سلیم سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ لوگوں کو کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران خطر ناک اور تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع میرپور اس وقت پاکستان اور آزاد کشمیر کے شدید متاثرہ اضلاع میں شامل ہو چکا ہے۔ ضلع میرپور میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی شرح انتہائی تشویشناک ہے جس میں بتدریج اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔دوسری لہر کے دوران اس وقت تک ضلع میرپور میں کل643افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ395رزلٹ ابھی پنڈنگ ہیں۔

اس دوران کل26 افراد اس وباء کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں۔ ضلع میرپور میں ایک دن میں 3/3اموات بھی ہو رہی ہیں۔ اسوقت 29 مریض آکسیجن پر ہیں جن میں سے 9 انتہائی نگہداشت کے شعبہ (ICU) میں داخل ہیں۔ یہ وباء آزادکشمیر اور پاکستان کے دیگر اضلاع میں بھی پھیل رہی ہے۔ ایسی نازک صورتحال میں محکمہ ہیلتھ اور کابینہ کی سفارشات پر حکومت آزاد جموں وکشمیر نے پندرہ دن کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء خوردنوش کے تمام کاروبار،میڈیکل سٹورز، ہسپتال، پٹرول پمپ مقرر ہ اوقات میں کھلے رہیں گے۔ تعمیراتی کام بھی جاری رکھے گئے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی SOP کے مطابق چلتی رہے گی۔ اسطرح لاک ڈاؤن کے دوران مزدور اور رکشہ ڈرائیور اپنی روزی کماتے رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلہ میں مارچ سے جون تک میرپور کے شہریوں اور تاجروں نے مثالی تعاون کیا تھا جس وجہ سے اس وباء پر قابو پا لیا گیا تھا۔ اب دوسری لہر کے دوران بھی عوام کی جانب سے اچھاتعاون دیکھنے میں آیا ہے۔ میرپور کی عوام،تاجر اور تارکین وطن نے آزاد کشمیر بھر میں زلزلہ، سیلاب سمیت ہر مصیبت میں ہمیشہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے۔
میری ضلع میرپور کی عوام اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ اس کڑے وقت میں اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچائیں۔لاک ڈاؤن کے دوران 500 سے زیادہ پولیس دن رات سڑکوں اور گلیوں میں آپ کی حفاظت کے لئے کھڑی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران اگر ان سے کوئی کوتاہی ہو جائے تو درگزر کر دیا کریں۔پولیس والے آپ لوگوں کو اس وباء سے بچانے کے لیے خود غیر محفوظ ہوکر اور اپنے بیوی بچوں سے بے نیاز سارا دن اور سردی کی راتوں میں سڑکوں پر کھڑے ہو کرآپ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اسی طرح انتظامی آفیسران، محکمہ ہیلتھ، جنگلات، تعلیم،سول ڈیفنس رضا کار، لوکل گورنمنٹ کے آفیسران اور عملہ بھی دن رات آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔آپ سب ایک مہذب معاشرے کا فرد اور اچھا شہری ہونے کے ناطے اپنی ذمہ دار ی پوری کریں اوراپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تحریر24-11-2020