Azad Kashmir News

Azad Kashmir News

SHARE
Azad Kashmir News
Azad Kashmir News

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) 14 نومبر 2020مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن قائد پاکستان محمد نواز شریف کا پیغام عام کرنے کیلیے کمر بستہ ہو جائیں ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ ذوالفقار اسحق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ساڑھے چار سال کے دوران ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کیلیے سہولتیں مہیا کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو ترقی دیکر دور دراز علاقوں کی پسماندگی کو دور کیا گیا ہے ۔انہوں نے ہماری حکومت نے شہری اور دیہی تفاوت کو دور کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے شفاف پبلک سروس کمیشن کے قیام کے ذریعے نوجوانوں کیلیے ملازمت کے مساوی مواقع فراہم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا جو محنت کرے گا وہ صلہ پائے گا یہ وہ نعرہ ہے جس پر مسلم لیگ ن نے ادارہ جاتی شفافیت کے ذریعے عمل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کرام کی سلیکشن کے ذریعے نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان سکولوں جن میں این ٹی ایس کے ذریعے سلیکٹڈ اساتذہ کرام تعینات ہیں میں داخلوں کی شرح زیادہ ہے کیونکہ ان کا معیار تعلیم اعلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو ترقی پسند ویژن متعارف کرایا ہے اس نے قوم کو ایک سمت دی ہے جس کی منزل خوددار اور خوشحال کشمیر ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن تھب تھکیالاں کے افراد نے عشائیے میں شرکت کی اور وزیر اطلاعات کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔وزیر اطلاعات نے راجہ ذوالفقار اسحق کا شکریہ ادا کیا