Sheikh Adil Masood Advocate

Sheikh Adil Masood Advocate

SHARE

میرپور (نمائندہ خصوصی )شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ بنام آزاد حکومت زلزلہ متاثرین میرپور کے حوالے سے سپریم کورٹ میں PLA پہ DB (ڈبل بینچ) قاٸم۔ ابتداٸی دلاٸل معروف قانون دان شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ نے پیش کیے۔
میرپور زلزلہ متاثرین کے حوالے سے نوجوان وکلا ٕ شیخ عادل مسعود ایڈوکیٹ ، خواجہ محمّد آفاق ایڈووکیٹ ، شیخ آصف نسیم ایڈووکیٹ ، و دیگر نے ریلیف کی فراہمی کے لیے عدالت العالیہ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے کیس سماعت کرتے ہوٸے متاثرین کے لیے بمطابق فہرست ٣ ماہ کے بِلات معاف کیے تھے۔جس میں فاضل عدالت نے ڈی بی( ڈبل بینچ) بنا کر اگلی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کی۔ عدالت العالیہ نے صرف اُن لوگوں کے ٣ ماہ کے بِلات معاف کیے جن کا متاثرین کی فہرستوں میں نام درج تھا جس کے متعلق دفتر کمشنر میرپور ڈویڑن سے کمشنر نے بطور ریلیف کمشنر متاثرین کے لیے ٣ ماہ کے یوٹیلیٹی بلات کی معافی کا نوٹیفیکیشن کیا۔ اس نوٹیفیکیشن پہ عملدرآمد نہ کیا گیا جس کے خلاف بھی توہینِ عدالت کی کارواٸی زیرِکار ہے۔ یہ نوجوان وکلا ٕ کی میرپور عوام کے کیے بہت بڑی کامیابی تھی جس پر عوام علاقہ نے نوجوان وکلا ٕ کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ وکلا ٕ کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے مطمٸن نہیں اور مزید ریلیف کے لیے عدالت عظمٰی سے رجوع کرتے ہوٸے میرپور کی عوام کو ریلیف دلواٸیں گے۔ اور آج ان نوجوانوں نے عدالت عظمٰی سے رجوع کر لیا ہے اور پُراُمید ہیں کہ متاثرین زلزلہ کے دیگر لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔وکلا ٕ کا یہ مٸوقف ہے کہ آفت زدہ قرار دینے کے بعد متاثرہ علاقہ ہوتا ہے نا کہ وہی لوگ متاثرہ ہیں جن کے نام فہرستوں میں موجود ہیں۔اس زلزلہ کے باعث جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اُس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے کاروبار ، املاک اور مال مویشیوں کو بھی بہت نقصان پہنچا۔۔انہی نوجوانوں نے نیلم کے متاثرین کے لیے بھی عدالت العالیہ سے رجوع کیا اور نیلم کی عوام کے لیے یوٹیلیٹی بلات و قرضہ جات کی معافی کے حوالے سے عدالت العالیہ سے حکم امتناعی جاری کروایا۔۔۔ نوجوان وکلا ٕ پُرامید ہیں کہ سپریم کورٹ سے تمام تر متاثرین کو اُن کا حق ملے گا۔ سب نیک تمناٸیں رکھنے کے ساتھ ساتھ دعاگوہ بھی ہیں کہ اللٰہ ان نوجوانوں کو مزید حوصلہ دے اور سلامت رکھے۔

SHARE
Previous articleChief Justice of Azad Kashmir
Next articleMirpur News