PM AJK Raja Farooq Haider News

PM AJK Raja Farooq Haider News

SHARE
PM AJK Raja Farooq Haider News
PM AJK Raja Farooq Haider News

اسلام آباد(پی آئی ڈی)26اگست 2020وزیر اعظم ا ٓزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ تعمیرو ترقی مقامی مسائل کیلئے بہت وقت پڑا ہے یہ وقت ہے کہ ہم اپنی تمام تر توجہ کا مرکز تحریک آزادی کشمیر کو بنائیں۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہم سے بہت امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم میں اپنے لال و گوہر دفنانے والوں کو تنہا اور ہندوستان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی،میر واعظ،سید شبیر شاہ، یسٰین ملک، آسیہ اندرابی سمیت تمام قائدین نے قیدو بند کی صوبتیں برداشت کیں۔ ایک لاکھ شہداء نے اپنا خون پیش کیا۔ ہزاروں عورتیں بیوہ ہوئیں دس ہزار سے زائد عورتیں اپنے خاوندوں کے انتظار میں ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتا.

جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے تحریک آزادی کشمیر زندہ رہے گی اور اپنی منزل حق خودارادیت حاصل کر کے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس یسیٰن ملک کے خصوصی نمائندے رفیق احمد ڈار کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ درین اثناء وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن راجہ افضل خان نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں تارکین وطن نے اہم کر دار ادا کیا۔ راجہ افضل خان نے پہلے یورپین پارلیمنٹ کی حیثیت سے کشمیر یوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچایا اس وقت بھی برطانیہ کی اندر مظلوم کشمیریوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ راجہ افضل خان نے آزاد کشمیر کے اندر مختلف شعبہ جات میں اصلاحات لانے پر وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ5اگست 2019کے بعد پیش آنے والے واقعات سے کشمیر بین الاقوامی سطح پر پھر فلیش پوائنٹ بنا مگر کرونا کے باعث پھر پس منظر میں چلا گیا۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے تارکین وطن نے بے مثال قربانیاں دیں اور انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی اپنی حکومت اور اداروں کے سامنے بھر پور انداز میں اجاگر کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے چشم پوشی قطعی طور پر نہیں کی جاسکتی۔ سیاسی معاملات میں تاخیر کی جاسکتی ہے مگر پانچ اگست کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے تناظر میں ہمیں اپنے حصے سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبنے دینی جن کے لیے ہم واحد امید ہیں اور پوری دنیا تک ان کا پیغام پہنچائیں گے۔

SHARE
Previous articleUK News
Next articleKashmir AJK