Blog

Khuritta News

Kotli News

AJK Education News

آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا
آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا

میرپور(عثمان ندیم شیخ)صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا،تعلیمی ادارے سلسلہ وار18جنوری سے کھولے جاسکیں گے ،نوٹیفکیشن جاری، تعلیمی حلقوں کااظہاراطمینان ،والدین کااظہارتشکر،تفصیلات کے مطابق صدرآزادکشمیرکی منظوری سے ہول ڈیپارٹمنٹ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرنے تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیاہے ،این سی اوسی کے اجلاس 15جنوری 2021میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق جماعت نہم سے سیکنڈائیرکی کلاسزکا آغاز18 جنوری2021کوہوگاجبکہ پرائمری ومڈل سکولز۔کالجز،یونیورسٹیاں اورووکیشنل ٹریننگ کے مراکزیکم فروری سے باقاعدہ اپنی کلاسز شروع کرسکیں گے ،شاہدحسین خان ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں وتعلیمی اداروں کومطلع کردیاہے۔

Muzaffarabad News

مظفرآباد آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ
مظفرآباد آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ

آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ، ریاستی اتھارٹی، آئین وقانون کی بالادستی اوراخلاقی اقدارکے تحفظ کیلئے دارالحکومت مظفرآباد کے صحافیوں نے ایک اور بڑاقدم اٹھا لیا۔ بلیک میلنگ اور انتقام سے پاک صحافت کے فروغ‘ الیکٹرانک‘ پرنٹ اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال‘پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق صحافتی ضابطہ اخلاق مرتب کرنے کیلئے آزادکشمیر بھر کی صحافتی تنظیموں نے ایکا کرلیا۔ آزادکشمیر بھر کے صحافیوں سے مشاورت کیلئے ہفتہ سے دورہ شروع کررہے ہیں۔ مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد، سینڑل یونین آف جرنلسٹس آزاد کشمیر، آزاد کشمیر یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی تنظیموں اور ادارے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تحریک پرایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوگئے ہیں۔ اب کسی کوسوشل میڈیا،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی آڑ میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کی اتھارٹی، آئین، قانون اور صحافتی اقدار کو پال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔سیاسی،سماجی ومذہبی جماعتوں کے اکابرین، ریاستی وقومی اداروں کی توقیر کرنے کا سلسلہ بند کرکے سچائی اور تحقیق پر مبنی صحافت کو پروان چڑھانے کیلئے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور قابل عمل صابطہ اخلاق کی تیاری کیلئے سینئر صحافیوں پر مشتمل کمیٹی کاقیام کردی گئی ہے۔آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے صحافیوں کی مشاورت سے جلد صحافتی صابطہ اخلاق اور ایس او پیز طے کر لیے جائیں گے۔ مظفرآباد سے صحافیوں کا ایک وفد ہفتہ کے روز آزاد کشمیر کے دیکر اضلاع کے دورے پرے پر روانہ ہوگاان خیالات کا اظہار پریس فاونڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین امتیاز احمد اعوان، سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر احمد فاروقی، یونین آف جرنلسٹس کے سینئرنائب صدر سعید الرحمان صدیقی‘ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر، اور سینٹرل پریس کلب کے سیکرٹری جنرل اشفاق شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس کے دوران ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی،سینٹرل پریس کلب، سینٹرل یونین آف جرنلسٹس، یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی اداروں کے عہدوں اور نمائندوں کے درمیان ہونے والی باہمی مشاورت سے کیے گئے فیصلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ سینئر صحافی امتیاز احمد اعوان، آصف رضامیر،طاہر احمد فاروقی، سعیدالرحمان صدیقی اور اشفاق شاہ نے واضح کیا کہ ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سے بلیک میلنگ اور انتقام سے پاک صحافت کے فروغ کیلئے شروع کی گئی سرگرمیوں کا مقصد سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے آزادی رائے کے حق کو سلب کرنا نہیں بلکہ میڈیا کے مثبت کردار کو مزید تقویت پہنچانا ہے تاکہ آزاد خطہ میں آزادی رائے کے حق کا کوئی ناجائز فائدہ نہ اٹھاسکیاور نہ ہی شرفاء کی پگڑیاں اچھالی جائیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں نے کہا کہ دارلحکومت مظفرآباد سے سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک وفد ہفتہ کے روز آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور اضلاع اور تحصیلوں کا دورے آغاز کرے گا جس کا مقصد الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے مشاورت کرنا ان سے مثبت تجاویز لے کر صحافتی صابطہ اخلاق، ایس او پیز کی تیاری کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امتیاز احمد اعوان نے کہا کہ پریس فاونڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی ضابطہ اخلاق، ریاستی اورقوانین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اصلاح احوال کی کوشش کررہی ہی لیکن بعض صحافیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے غلط استعمال کی وجہ سے جہاں ایک جانب صحافت جیسے مقدس پیشے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے وہیں ریاستی آئین اور قانون کے ساتھ ساتھ اخلاقی قدریں بھی پامال ہورہی ہیں اب یہ ضروری ہوگیا کہ حقائق پر مبنی صحافت کرنے والے صحافیوں اور صحافت کی آڑ میں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے شرفاء کی بگڑیاں اچھالنے والوں اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے،آئین قانون اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر نے والوں میں تفریق کی جائے۔ اس مقصد کیلئے آزادکشمیر کے تمام ڈویژنز کے صحافیوں سے مشاورت کیساتھ حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ کمیٹی ہفتے سے ڈویژنز کا دورہ شروع کرے گی۔

Mirpur News

میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا
میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا

میرپور(عدنان جبارمغل) بانی و سئنیر مسلم لیگی راہنما ارشد محمود غازی نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے خائف ہو کر مسلم ن کو خیر باد کہنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز تک کرینگے اڑان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے ارشد محمود غازی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں مسلم لیگ ن کا قیام اس مقصد کے لیے لایا تھا

تاکہ جماعتی زعما اور کارکنان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے مگر راجہ فاروق حیدر خان نے برسراقتدار آنے کے بعد اکڑ اور غرور ،وعدہ خلافی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ،جو کہ زیادتی ہے 2011 سے بانی جماعت ہونے کے باوجود میرے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں جھوٹے وعدے کیے گئے ہمیشہ جماعت کی مضبوطی کے لیے برداشت کیا

مگر اس دوران جماعتی کارکنان کو بری طرح استحصال کا نشانہ بنایا گیا اس پر اب خاموش نہیں رہ سکتا اس جماعت کو فاروق حیدر نے اپنی لمیٹڈ کمپنی بنا رکھا ہے اس لیے اس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشورے جاری ہیں جلد ہی باضابطہ اعلان کرونگا

Uk Corona News

برطانوی حکومت نے کرونا کی شرط میں پھر تبدیلی کر دی
برطانوی حکومت نے کرونا کی شرط میں پھر تبدیلی کر دی

Mirpur News

میرپور( )عدالت العالیہ نے میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد نعیم ، ممتاز رشیدکی رٹ پر آزادکشمیر میں ریٹل اسٹیٹ پر لگائے گئے ٹیکسز پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔عوام میں خوشی کی لہر۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے آزادکشمیر میں ریٹل اسٹیٹ سیکٹر پر 10 سے 20 فیصد ٹیکس لگایا تھا جس پر میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد نعیم ، ممتاز رشید نے عدالت ہذا میں درخواست دائرکی تھی جس پر عدالت العالیہ نے حکم امنتاعی جاری کر دیا جس پر میرپور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس سلسلہ سے میں میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کردار انتہائی خوش آئند رہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میرپورویلفیئرپراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ رشید ، جنرل سیکرٹری خواجہ شہزاد لون نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں بلکہ پوری کشمیر قوم کا مسئلہ تھا جس پر ہم نے آواز بلند کی اور عدالت کا دروازہ کٹھکٹھا عدالت العالیہ نے ہماری رٹ بنام آزاد حکومت پر کارروائی کرتے ہوئے سیٹ آرڈر جاری کر دیا جس کے باعث میرپور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ انہوں نے کہا اب حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے ٹیکسز کم کرے اور عوام کو ریلیف دے ۔ انہوں نے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ میرپور کے موقع پر ہم نے ان سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم نے ہمیں جلد معاملہ کو یکسو کرنے کی یقین دیانی بھی کروائی تھی ۔صدر شیخ رشید نے کہاکہ ہمیں اپنی عدالتو ں پر پورا بھروسہ ہے وہ انشاءاللہ ہمیں مایوس نہیں کرینگے اور انصاف کے تقاصوں کو پورا کیاجائے ۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو جلد از جلد یکسو کرتے ہوئے ایسے بے رحمانہ ٹیکسز کوفوری طور پر ختم کرے تاکہ کشمیری عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

Uk News

UK News

برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔
برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

لندن (جنگ نیوز) کورونا کے انسداد کے لیے امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا ویکسین کو بھی محفوظ قرار دے کر برطانیہ میں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے تیسری ویکسین کی تیاری کو ”شاندار خبر“ قرار دیا ہے۔ نئی ویکسین بھی فائزر ویکسین کی طرح موثر ہے۔ برطانیہ کے موڈرنا ویکسین کی17ملین خوراکوں کا اآرڈر دے دیا ہے۔

تاہم امکان ہے کہ ویکسین مارچ تک دستیاب ہوگی۔ برطانیہ میں اب تک15لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔برطانیہ میں دستیاب ویکسین انتہائی ضرورت مند اور صحت کے خطرات سے دوچار افراد کو دی جارہی ہے

جبکہ وزیراعظم بورس جانسن نے ہدف کے مطابق فروری کے وسط تک15ملین افراد کو ویکسین دے دی جائے گی۔برطانیہ میں وبا کے سبب مجموعی ہلاکتوں کی تعداد79ہزار833تک جا پہنچی ہے۔ جمعرات کو سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق فائزر بائیوٹیک ویکسین وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہے۔

Mirpur News

میرپور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی کنونشن، منگلا جاتلاں روڈ کی تعمیر میں سست روی پر لیگی راہنماؤں کی تند و تیز تقاریر ،ایکسین مبینہ طور پر مال بٹورتا ہے تبدیل کیا جاے ،ایکسین لگانا یا تبدیل کرنا چودھری عزیز کا کام ہے میں نہیں کرسکتا وزیراعظم کا اپنی تقریر میں بے بسی کا اظہار.


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں حلقہ چار کے لیگی عمائدین نے منگلا جاتلاں مین روڈ کی تعمیر میں سست روی اور ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز چودھری کی طرف سے روڑے اٹکانے پر سخت اور تند و تیز تقاریر کیں اور کہا کہ ایک ایکسین قومی تعمیر کے منصوبوں سے مبینہ طور پر مال لیتا ہے ایک لیگی کارکن نے کہا کہ وہ حلف دینے کو تیار ہے اس دوران جب وزیراعظم نے اپنی تقریر کی تو انھوں نے اس حوالے سے بڑی بے بسی کا اظہار کیا کہ وہ ایکسین تبدیل نہیں کرسکتے یہ چودھری عزیز کا کام ہے وہ کر سکتا ہے اس حوالے سے لیگی کارکنان نے مایوسی کا اظہار کیا کہ کیوں ایک ایکسین کے سامنے وزیراعظم بھی بے بس ہیں جب تمام معاملات کھلم کھلا سامنے آ چکے ہیں اور لوگ حلفا بھی کہہ رہے ہیں پھر کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ اور لیگی گڈگورننس پر طمانچہ ہے

Latest News

Khuritta News

Kotli News

AJK Education News

آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا
میرپور(عثمان ندیم شیخ)صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے آزادکشمیربھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کاشیڈول جاری کردیا،تعلیمی ادارے سلسلہ وار18جنوری سے کھولے جاسکیں گے ،نوٹیفکیشن جاری، تعلیمی...

Muzaffarabad News

مظفرآباد آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ
آزاد کشمیر میں حقائق پر مبنی ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ، ریاستی اتھارٹی، آئین وقانون کی بالادستی اوراخلاقی اقدارکے تحفظ کیلئے...

Mirpur News

میرپور: ارشد محمود غازی نے ن لیگ کو چھوڑ دیا
میرپور(عدنان جبارمغل) بانی و سئنیر مسلم لیگی راہنما ارشد محمود غازی نے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے...

Uk Corona News

برطانوی حکومت نے کرونا کی شرط میں پھر تبدیلی کر دی

Mirpur News

میرپور( )عدالت العالیہ نے میرپور پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس مہتاب بخاری، ممبر مجلس عاملہ شہاب احمد ،ممبرمحمد...

Uk News

UK News

برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔
برطانیہ میں کرونا کی تیسری ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا گیا ۔شہریوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ۔

Mirpur News

میرپور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگی کنونشن، منگلا جاتلاں روڈ کی تعمیر میں سست روی پر لیگی راہنماؤں کی تند و تیز...

SSP Muzaffarabad

مظفرآباد(ناڑان نیوز) ایس ایس پی مظفرآباد محمد یٰسن بیگ نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں سمیت دونمبر گاڑیوں...

Dadyal News

Dadyal News
ڈڈیال میں دوست نے دوست پر خنجروں سے حملہ کر دیاحملہ کی وجہ سامنے آ گئی نوجوان شدید زخمیڈڈیال ( نیوز...

Mother woke up in agony when two children died of...

جوبا (نیوز ڈیسک) جنگ زدہ ملک جنوبی سوڈان میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے ایک ہفتے سے جنگل میں ماری ماری...

AJK News

AJK citizen win gold chamach through qamar chia

PPP News

پی پی پی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے 27 دسمبر کی سرد شام بینظیر بھٹو وطن عزیز کی مٹی پر...

Mirpur News

میرپور (اڑان نیوز )ایس ایس پی عرفان سلیم صاحب کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس سٹی چوہدری عنصر کی نگرانی میں...

Kotli News

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members...

US President-elect Joe Biden has announced the appointment of key members of his environmental team, including Pakistani-born Ali Zaidi.
واشنگٹن (نیوز ڈیسک )امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی ماحولیاتی ٹیم کے اہم ارکان کے تقرر کا اعلان کردیا...

MirpurNews

Mirpur citizen Died in Unitedkingdom

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News

Pakistani Husband and Wife in UAE and Corona Virus News
دبئی (نیوز ڈیسک)”میں کئی بار خود کُشی کا سوچ چکا ہوں۔ اب کوئی اُمید باقی نہیں رہی۔“ یہ الفاظ دُبئی میں...

Samahni News

Mirpur Boy Murder in UK

The bomber struck shortly after noon in the UK

The bomber struck shortly after noon in the UK
لندن (این این آئی) انگلینڈ کے علاقے بریڈفورڈ میں واقع گھر میں دھماکے کے باعث عمارت ملبہ کا ڈھیر بن گئی۔...